قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 پر سابق صدر ضیاء الحق کے بیٹے اعجاز الحق نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ یافتہ شوکت بسرا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
این اے 163 ہارون آباد کے مکمل پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق 84 ہزار 312 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شوکت بسرا 75 ہزار 115 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 163 سے مسلم لیگ ن کے نور الحسن تنویز 72 ہزار 145 ووٹ حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی کی 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو 70، پیپلزپارٹی کو 52، ایم کیو ایم پاکستان کو 15 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے اور کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔