Live Updates: ایران کے بعد امریکی وفد بھی مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے
ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے: ایرانی سپریم لیڈر
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ ایرانی فوج کے قیام کے دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، فوج قوم کے بیٹے کی مانند ہے جو عوام کے گھروں سے جنم لیتی ہے، ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئے نقصانات پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایرانی فوج دیگر مسلح افواج کے رفقا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دو بڑی فوجوں سے لڑ رہی ہے۔
ایرانی فوج نے ان کی کمزوریوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج بہادری سے اپنی زمین، سمندر اور پرچم کا دفاع کر رہی ہے۔ پہلوی کی باقیات اور امریکا کی سازش کو ناکام بنا کر ایرانی فوج نے تاریخ رقم کی،کچھ طاقتیں ایران کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسے ایرانی فوج کے ڈرون بجلی کی طرح امریکا اور صہیونی حملہ آوروں کو نشانہ بناتے ہیں، اس کی بہادر بحریہ بھی دشمن کو نئی اور سخت شکست دینے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ خطیب زادہ
ایرانی نائب وزیر خارجہ خطیب زادہ نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فریم ورک پر اتفاق کے بغیر مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی تاریخ طے نہیں ہوسکتی، ایران اپنی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نہ عالمی قوانین سے استثیٰ مانگے گا نہ اپنے حق سے دستبردار ہوگا۔جنگ کسی مثبت نتیجے تک نہیں پہنچا سکتی۔ لیکن حملہ کیا گیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔آخری ایرانی سپاہی تک لڑیں گے۔
ابراہیم عزیزی
آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش پر ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکا کو اپنی وارننگ کی یاد دہانی کرادی کہا کہ ہم نے خبردار کردیا تھا لیکن آپ نے توجہ نہیں دی، اب آبنائے ہرمز کی سابقہ صورتحال میں واپسی کا مزہ چکھیں۔
ناکہ بندی سے اب تک 23بحری جہازوں کو واپس بھیجا جاچکا،امریکی سینٹ کام
امریکی سینیٹ کام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ناکہ بندی سے اب تک 23 بحری جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، آبنائے ہرمز میں مکمل طور پر ناکہ بندی برقرار رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ کا م کا کہنا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے اور جانیوالے بحری جہازوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب عمان سے تقریباً 20 ناٹیکل میل دور ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں پاسدارانِ انقلاب کی دو کشتیوں سے فائرنگ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں آئل ٹینکر اور اس کا عملہ محفوظ رہا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کیلئے مصر اور پاکستان ایک فریم ورک پر کام کررہے ہیں،مصری وزیرخارجہ
مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کیلئے مصر اور پاکستان ایک فریم ورک پر کام کررہے ہیں۔
مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی نے اپنے بیان میں کہاپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ وسیع علاقائی کوششوں پر متفق ہیں،فریم ورک کا مقصد کشیدگی کو دوبارہ بڑھنے سے روکنا ہے،فریم ورک میں خلیجی ریاستوں کے تحفظ، توانائی کی منڈیوں کے استحکام پر زور دیا گیا ہے۔
مزید کہا مصر،ترکی، پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ حالات دوبارہ خراب نہ ہوں اور جنگ کے بعد امن کا نظام بنایا جا سکے۔
افزودہ یورینیم کو کسی صورت کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا، اسماعیل بقائی
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نےایرانی میڈیا سےگفتگو میں کہاجن نکات پر امریکی حکام اور میڈیا بات کررہے ہیں ان کی تصدیق نہیں ہوسکتی،افزودہ یورینیم کو کسی صورت کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا افزودہ یورینیم کی امریکا منتقلی پر ہماری طرف سے کبھی یہ تجویز پیش نہیں کی گئی،جس طرح ایرانی سرزمین ہمارے لیے اہم ہے، یہ معاملہ بھی اتنا ہی اہم ہے،
مزید کہا ناکہ بندی جاری رہی تو وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہوگی،ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے گا۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر آمدورفت کا نظام سخت فوجی کنٹرول میں واپس آ گیا ہے،آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی وجہ امریکی وعدہ خلافی ہے۔
ایران نے امریکا کی جانب ناکہ بندی کرنے پر آبنائے ہرمز کو ایک بار پھر بند کر دیا
ایران نے امریکا کی جانب ناکہ بندی کرنے پر آبنائے ہرمزکو ایک بارپھر بندکردیا۔
ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ امریکا نے ناکہ بندی جاری رکھ کروعدہ خلافی کی،آبنائےہرمزپرآمدورفت کا نظام سخت فوجی کنٹرول میں واپس آگیا ہے،آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی وجہ امریکا کی بار بار خلاف ورزیاں ہیں۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ جب تک امریکا ایران سے آنے جانے والے جہازوں کی آمدورفت کو پوری آزادی کے ساتھ بحال نہیں کرتا اس وقت تک آبنائے ہرمز کی نگرانی سخت رہے گی۔
ایرانی خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈکوارٹرز کےترجمان نے کہاامریکانے آزادانہ آمد و رفت کویقینی نہ بنایا تو آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنے پر کسی مرحلے پر غور ہی نہیں ہوا
امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کا نیا دور پیرکو اسلام آباد میں ہوگا، ایرانی حکام
امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا۔
امریکی نشریاتی ادارےسی این این کےمطابق امریکا نے ایران مذاکرات کےشیڈول کی تصدیق نہیں کی، دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہابدھ تک معاہدہ نہ ہوا توہوسکتا ہےجنگ بندی میں توسیع نہ کروں،بدقسمتی سےہمیں دوبارہ بمباری شروع کرنا پڑےگی،
خیال رہےکہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان مذاکرات کا پہلا دوراسلام آباد میں ہوا تھا،ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اُدھر ایران کی جانب سےپابندی ہٹانے کےبعد آبنائےہرمزپرآمدورفت کا آغازہوگیا،آبنائے ہرمزپرکنٹینرز اور آئل ٹینکرزکی لائن لگی ہوئی ہے،ٹینکرز کی لمبی کانوائے آبنائے ہرمز سے گزر رہی ہے۔
ایران نےاپنی فضائی حدود کاایک حصہ کمرشل پروازوں کیلئےکھول دیا،ایرانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملک کےمشرقی حصے سے بین الاقوامی پروازوں کو گزرنےکی اجازت ہوگی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران اختتام پذیر،علاقائی امن اور مذاکرات پر زور
فیلڈ مارشل عاصم منیر،وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل،مکالمے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کےصدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان سےملاقات کی،اس کے علاوہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اوروزیرخارجہ سےبھی الگ الگ ملاقاتیں کیں،خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کےکمانڈرمیجر جنرل علی عبداللہی سےبھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقاتوں میں خطےمیں پائیدار امن اور سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی،جاری سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام پر غور کیا گیا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مکالمے اور کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا، سید عاصم منیر نےصدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیک تمنائیں ایرانی قیادت تک پہنچائیں،فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دورہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنےکی کوششوں کا عکاس ہے،خطےمیں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینےکیلئے پاکستان کےعزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
امریکا ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی رجحان دیکھا جارہا ہے۔
امریکی خام تیل 11 فیصد کمی کے ساتھ 83 ڈالر فی بیرل پر آگیا،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کمی، 90 ڈالرفی بیرل پر فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کی الجزیرہ سے گفتگوکہاتہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا،آمدورفت کیلئے صرف ایرانی حکام سے پیشگی اجازت درکار ہوگی۔
امریکا اور اسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے سے گزرنےکی اجازت نہیں ہوگی،دوست ممالک کے جہاز ایرانی افواج کے ساتھ رابطے کے بعد گزر سکیں گے،آبنائے کے انتظام یا سلامتی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔
تہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا،صرف ایرانی حکام سے پیشگی اجازت درکار ہوگی، ابراہیم رضائی
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نےکہاہےکہ تہران جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی فیس عائد نہیں کرے گا،امریکا اوراسرائیل کے جنگی جہازوں کو آبنائے سے گزرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کےترجمان ابراہیم رضائی نےالجزیرہ سےگفتگومیں کہاتہران جہازوں کی آمدورفت پرکوئی فیس عائدنہیں کرےگا،گزرگاہ سےآمد ورفت ایرانی حکام سےپیشگی اجازت کے بعد ممکن ہوگی۔
ابراہیم رضائی نےکہا دوست ممالک کےجہازایرانی افواج کےساتھ رابطےکےبعد گزرسکیں گے،آبنائے کے انتظام یا سلامتی میں امریکا کا کوئی کردارنہیں ہوگا،ایرانی پارلیمان آبنائے کی سلامتی سے متعلق مسودہ تیار کررہی ہے۔
ٹریکنگ ڈیٹا کےمطابق ایران جنگ کےآغاز کےبعد پہلی کروزشپ نے آبنائےہرمزعبورکرلی،سیلیسٹیل ڈسکوری نامی کروزجہازمسافروں کے بغیر سفرکررہاتھا،لیگژری جہاز 47 دن تک دبئی کی بندرگاہ پر لنگرانداز رہا۔
کل کوئی سرپرائز ہوسکتا ہے، کل کوئی اہم شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کل کوئی سرپرائز ہوسکتاہے،کل کوئی شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے،وہ شخصیت بہت اچھی ہے،سمارٹ اورخیال رکھنےوالی ہے،کل نیوزکانفرنس ہوگی،کل امریکا کے لیےکچھ اچھا ہونےجارہاہے
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےبیان میں کہاایران کو ایٹمی ہتھیارنہیں رکھنےدیں گے،اہم بات یہ ہےکہ ایران ایٹمی ہتھیارنہیں رکھ سکتا،ایرانی مختلف باتیں کررہےہیں تواُنکامعاملہ ہے،ہوسکتا ہے ہم ایران کے ساتھ سیز فائر میں توسیع نہ کریں۔
مزید کہا ایران سےنیوکلیئرڈسٹ لینےکی تاریخ اور وقت نہیں دےسکتے،معاہدے کے بعد ایران کووقت دیں گے اور ایران کے ساتھ ملکر نیوکلیئرڈسٹ کوامریکالائیں گے،اگرہم ایسانہیں کرسکتےتو پھر ہم دوسرےطریقہ سے یہ حاصل کریں گے،دوسرا طریقہ ہماری طرف سے بہت غیردوستانہ ہوگا،آبنائے ہرمز پر ایران کو پابندیاں لگانے یافیس وصولی کی اجازت نہیں ہوگی۔
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل 10.58 فیصد کمی کے ساتھ 93.61 ڈالر سے کم ہو کر 84.70 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کمی ہوئی اور قیمت 98.33 ڈالر سے کم ہو کر 88.87 ڈالر ہو گئی ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت کیلئے تیار ہے ، شکریہ ۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں، جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
کچھ دیر قبل رائٹرز کی جانب سے بھی یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ پاکستان کا تیل برادر جہاز ’ شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے 8 کروڑ لیٹر تیل لے کر آبنائے ہرمز سے نکل آیا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے جو دو روز میں بندرگاہ پہنچے گا۔
صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کا شکریہ ادا کر دیا
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دی گئی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت کیلئے تیار ہے ، شکریہ ۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں، جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
کچھ دیر قبل رائٹرز کی جانب سے بھی یہ خبر شائع کی گئی تھی کہ پاکستان کا تیل برادر جہاز ’ شالامار‘ متحدہ عرب امارات سے 8 کروڑ لیٹر تیل لے کر آبنائے ہرمز سے نکل آیا ہے اور کراچی کی جانب گامزن ہے جو دو روز میں بندرگاہ پہنچے گا۔
واشنگٹن 20 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثے جاری کرنے پر تیار، امریکی میڈیا
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے 20 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے جبکہ بدلے میں ایران اپنے افزودہ یورینیم سے دستبردار ہو گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یورینیم کو کس طرح سنبھالا جائے گا اور ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کی مدت پر بھی اختلافات ہیں۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں، جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا
ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں،جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو مضبوط سفارتکاری کے باعث جنگ بندی کا اعلان کرنا پڑا، اسرائیل کو لبنان میں حزب اللہ اور دیگر محاذوں پر حملوں کا حق حاصل نہیں، ایران کی عزت و وقار برقرار رکھنے کیلئے پاکستان نے مخلصانہ کوشش کی، ایران نے “کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی،ایران اپنے اصولوں اور مؤقف پر ثابت قدم رہے گا۔
یاد رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت تہران کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ایرانی صدر سمیت اہم حکام سے ملاقات کیں جس دوران باہمی دلچسپی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم ہوگئی
امریکا نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری پر دی گئی رعایت ختم کردی۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے 11مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔ امریکی رعایت کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے 3کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے بھارت کو روس سے تیل خریدنے کے لیے ایک ماہ کی عارضی اجازت دی تھی۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت کو روس سے نئے سودے کی اجازت نہیں ہوگی اور بھارت پہلے سے سمندر میں موجود تیل ہی خرید سکے گا۔
پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز کو عبور کرلیا
پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز نے انتہائی کشیدہ صورتحال اور امریکی ناکہ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز کو کامیابی سے عبور کر لیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق پاکستانی پرچم والا آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کو عبور کرلیا، آئل ٹینکر شالامار پر 4 لاکھ 40 ہزار خام تیل موجود ہے، شالامال آئل ٹینکر ابوظبی سے کراچی روانہ ہوا تھا، آئل ٹینکر 19 اپریل کو کراچی بندرگاہ پہنچ جائے گا۔
دوسری جانب عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں توانائی کی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔
سربراہ آئی ای اے کے مطابق کچھ ممالک کوبحالی میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ وقت درکار ہوگا، عراق کو تیل کی پیدواربحال کرنے میں سعودی عرب سے زیادہ وقت درکار ہے۔
افغانستان جنگ میں 18 سال لگے، ایران جنگ 2 ماہ میں ختم ہورہی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ویتنام اور افغانستان جنگ میں 18 سال لگے، ایران جنگ 2 ماہ میں ختم ہورہی ہے۔
لاس ویگاس میں تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔ اسی وجہ سے ایران میں جو چاہا حاصل کیا۔ ایران مضبوط ملک اور اچھے فائٹرہیں مگرانکی نیوی ختم کردی، 158 جہازڈبو دیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران جنگ میں ہم جو چاہیں کرسکتے ہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ جنگ اب ختم ہونی چاہئے۔ ایران میں ہم نے ایک مختصر کارروائی کی، یہ ہمیں مجبوراَ کرنی پڑی ورنہ بہت برے نتائج ہو سکتے تھے، ہم نے ایسے اقدامات کیے جن کے حیران کن نتائج سامنے آئیں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا ۔ کہا ایران سے ڈیل ہوگئی تو پاکستان جا سکتا ہوں، معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط ہوئے تو شرکت کر سکتا ہوں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی، کہا دونوں زبردست شخصیات ہیں ۔ ایران کے بارے میں کہا وہ ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہے۔ دعویٰ کیا کہ تہران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے ایٹمی مواد ہمیں دینے کا وعدہ کیا ہے۔
لبنان جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ لبنان جنگ بندی خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی، صدر ٹرمپ کی جرات اور دانشمندانہ سفارتکاری سے جنگ بندی ممکن ہوئی۔
وزیراعظم شہبازشریف لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت اور خطے میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل اور لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔ سیز فائر میں حزب اللہ بھی شامل ہوگی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس بلاؤں گا۔ 34 سال میں پہلی بار لبنان اور اسرائیل مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔
دوسری جانب جنگ بندی کے اعلان پر لبنان میں جشن کا سماں ہے، بیروت میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جنوبی لبنان سے بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی شروع ہوگئی، صیدا شہر میں سیکڑوں افراد باہر نکل آئے اور جشن منایا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کہتے ہیں۔ امید ہے یہ پیشرفت تنازع کے مستقل حل کیلئے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی۔
توانائی کی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں، عالمی توانائی ایجنسی
عالمی توانائی ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں توانائی کی پیداوار کی بحالی میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔
سربراہ آئی ای اے کے مطابق کچھ ممالک کوبحالی میں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ وقت درکار ہوگا، عراق کو تیل کی پیدواربحال کرنے میں سعودی عرب سے زیادہ وقت درکار ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، امریکی خام تیل 1.56 فیصد کمی کے ساتھ 93 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ برطانوی خام تیل کی قیمت 1.30 فیصد کم، 98 ڈالر فی بیرل پر فروخت جاری ہے۔
مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث دنیا بھر میں جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ
مشرق وسطیٰ تنازع کے باعث دنیا بھر میں جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ ہے۔ اگلے 2 ماہ کے دوران مسافر پروازیں گراؤنڈ ہوسکتی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بحران سے پہلے ایشیائی ممالک کےمتاثر ہونے کا امکان ہے، ایشیائی ممالک کے بعد یورپ کی باری آسکتی ہے، دونوں خطے جیٹ فیول کیلئے خلیجی ممالک پر انحصار کرتے ہیں۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کے پاس اب صرف چھ ہفتوں تک ہوائی جہازوں کے ایندھن کا ذخیرہ موجود رہ گیا ہے اور اگر مشرقِ وسطیٰ سے درآمدات بحال نہ ہو سکیں تو جون تک صورتحال نازک ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ خلیج سے جیٹ فیول کی ترسیل کا اہم راستہ آبنائے ہرمز ایران کی جانب سے چھ ہفتوں سے بند ہےجس کے باعث قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور قلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے کہا کہ اگر سپلائی بحال نہ ہوئی تو پروازوں کی منسوخی کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر جیٹ فیول کی سب سے بڑی برآمد خلیجی ممالک سے ہوتی ہے جبکہ جنوبی کوریا، انڈیا اور چین جیسے ممالک کی ریفائنریاں بھی مشرقِ وسطیٰ کے خام تیل پر انحصار کرتی ہیں۔ اس بحران نے ایوی ایشن فیول مارکیٹ کو شدید متاثر کیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں رکاوٹ عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہے، عاصم افتخار
یواین جنرل اسمبلی میں پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی، کشیدگی میں کمی، مذاکرات بحالی پر زور دیا ہے۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمزمیں رکاوٹ عالمی معیشت کوشدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔
یو این میں آبنائے ہرمز بحران کے ویٹومباحثے پر خطاب کے دوران پاکستانی مندوب عاصم افتخارکاکہناتھاکہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ پیشرفت دنیاپرمنفی اثرات مرتب کررہی ہے، یہ بحران ابتدا ہی سے روکا جا سکتا تھا۔ پاکستان نے شروع سے ہی امن، مذاکرات اور سفارتی حل کوترجیح دی اور11اور12اپریل کواسلام آبادمیں مذاکرات کی میزبانی کی۔
عاصم افتخار کے مطابق مذاکرات فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنےکی کوششوں کاحصہ تھے، انہوں نے"اسلام آبادمذاکرات جنگ کے خاتمے اور دیرپا امن کےقیام کی جانب اہم پیشرفت قراردیئے۔ پاکستانی مندوب کے مطابق پاکستان خطےکےممالک کی خودمختاری،سالمیت اورسلامتی کاحامی ہےپاکستان خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سےمکمل یکجہتی کااظہار کرتاہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمزعالمی توانائی اورتجارتی ترسیل کیلئے کلیدی بحری راستہ ہے، آبنائےہرمز میں رکاوٹ عالمی معیشت کوشدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔ موجودہ صورتحال سے توانائی،کھاد اور دیگر اشیاکی فراہمی متاثرہورہی ہے،مہنگائی سےغذائی تحفظ اور روزگار کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے،بحران عالمی سطح پر معاشی دباؤ، عوامی قرض میں اضافےکاباعث بن سکتاہے۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا آغاز، پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے شکر گزار ہیں، محمد باقر قالیباف
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے اور اپنے پیغام میں حکومت پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ایکس پر جاری اپنے پیغام میں باقر قالیباف نے کہا کہ جنگ بندی صرف حزب اللہ کی ثابت قدمی اور مزاحمتی محور کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ ہم اس جنگ بندی پر احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل کامیابی کے حصول تک ایک ساتھ رہیں گے اور اس پیش رفت کو مکمل فتح کے حصول تک محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائےگا۔
واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے جس 10 روزہ معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا اس کا آغاز اب ہو چکا ہے۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے : ایرانی سفیر
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے امریکا سے مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے ۔ ہمیں پاکستان پر مکمل اعتماد لیکن امریکا پر کوئی بھروسہ نہیں ، یہ بات پاکستان کو بھی بتا چکے ہیں ، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی ثالثی کی کوششیں قابل ستائش ہیں ۔
اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا ایران میں موجودہ بیرونی دہشت گردی کےنتیجےمیں سترہ ہزارشہادتیں ہوئیں جس میں سپریم لیڈر ، وزیراعظم اور دیگر لیڈرشپ شامل ہے ۔ بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کے باوجود ہم مضبوطی سے کھڑے ہیں ۔ ایران خطے میں بالادستی نہیں بلکہ خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے ۔ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے ۔ کوئی ملک یہ ثبوت نہیں دے سکا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے ۔ ایران انیس سو اناسی کے انقلاب کے بعد سے مسلسل امریکی اور صیہونی دباؤ برداشت کر رہا ہے ۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان دس روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ جنگ بندی کا آغاز منگل کی شام ایسٹرن ٹائم کے مطابق شام 5بجے ہوگا،لبنان کے صدر اور اسرائیلی وزیراعظم سے اچھی بات ہوئی،دونوں رہنما جنگ روکنے پر رضامند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے ڈی وینس ،مارکوروبیو کو اسرائیل اور لبنان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی،نوجنگوں کو حل کرانا میرے لئے اعزاز ہے،یہ دسویں جنگ ہے آئیں اسے ختم کرائیں،دونوں ملک 34سال بعد واشنگٹن میں ملے۔
فیلڈ مارشل کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالحئی سے اہم ملاقات
فیلڈمارشل عاصم منیر کی ایران کی خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبداللہی سے ملاقات ہو ئی جس دوران دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر ہیں جہاں اہم ملاقاتیں جاری ہیں جبکہ کچھ دیر قبل آرمی چیف نے ایران کے سپیکر باقر قالیباف سے بھی اہم ملاقات کی تھی جس دوران دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں جس دوران وہ اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائیوں کیلئے تیار ہے،امریکی وزیرجنگ
امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی پہلے کی طرح مضبوط ہے، ایران کی نیوی ،فضائی ،لانچرزاور میزائل ختم کردیئے گئے،ایران کیلئے پیغام ہے ہم تم پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ایران کا دعویٰ وہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے لیکن اس کی بحریہ نہیں ہے۔
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کا کہناتھا کہ ایران بمباری سے تباہ شدہ میزائل لانچرز دوبارہ نکال رہا ہے،ہمیں معلوم ہے ایران کون سے فوجی اثاثے کہا منتقل کر رہا ہے،ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ہماری مذاکراتی ٹیم ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے،آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے ایران کا انفرااسٹرکچر تباہ کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے لئے اہم لاک اینڈ لوک ہیں،ایران امریکا کی صلاحیت کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ایران نے معاہدہ نہ کیا تو امریکا دوبارہ کارروائیوں کیلئے تیار ہے،جتنا وقت درکار ہوگا، ہم ناکہ بندی برقرار رکھیں گے،تجارتی جہازوں پر فائرنگ کی دھمکی کنٹرول نہیں، بلکہ قزاقی ہے،امریکی کامیابی فیک نیوز میں نظر نہیں آتیں۔
جنرل ڈین کین
جنرل ڈین کین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ایران کی بحری ناکہ بندی نافذ ہے،ایران کی مدد کرنیوالے ہرجہاز کا پیچھا کریں گے،امریکی ناکہ بندی کی وجہ سے ایرانی برآمدات رک گئیں ہیں،ایرانی ناکہ بندی کا مقصد ایران کو تیل کی ترسیل روکنا ہے،ہتھیاروں سے لیس بحری جنگی جہاز خطے میں تعینات ہیں،اب تک 13 جہاز دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس لوٹ گئے،اگر آپ اس ناکہ بندی کی پابندی نہیں کریں گے تو ہم طاقت کا استعمال کریں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی سپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی ہے جس دوران ایرانی سپیکر نے عاصم منیر سے انتہائی گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل اس وقت ایران کے دورے پر ہیں جہاں وہ ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں جنگ بندی ایران کی طرح اہم ہے،مذاکرات کے ذریعے دشمن کو مستقل جنگ بندی پر مجبور کیا جائے۔
ایرانی نائب صدر
ایرانی نائب صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے مطالبات کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے، جنگ کے بعد خطے میں طاقت کا توازن بدل جائیگا،پابندیاں بے معنی ہو جائیں گی، آبنائے ہرمز کو ہمارے قومی مفادات کے مطابق منظم کیا جانا چاہیے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور جنوبی لبنان میں حملے میں ایک شہری شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا پل تباہ کردیا ہے۔
اسلام آباد ٹاکس کا ممکنہ دوسرا دور، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
ایران امریکا مذاکرات کا اسلام آباد میں ممکنہ دوسرے دور کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق دارالحکومت کے حساس مقامات اورریڈ زون کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ پنجاب بھرسے اضافی نفری اسلام آباد طلب کرلیا گیا، مختلف اضلاع سے اہلکار روانہ ہوگئے۔ اسپیشل ڈیوٹی کیلئے پولیس تعیناتی جاری،آج رات تک نفری اسلام آباد پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں لگی جنگ کی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کےلیے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت متحرک ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق اور وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی انتہائی اہم ملاقات ہوئی۔
دوسری جانب فیلڈمارشل عاصم منیر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملے۔ بڑی اہم پیش رفت ہورہی ہے ۔ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔
اسلام آباد ٹاکس کی ابھی کوئی تاریخ نہیں آئی، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو پوری دنیا نے سراہاہے، پاکستان نے اوپن چیلنج قبول کیا اور متحارب ممالک میں مذاکرات کرائے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا ثالثی کا مقصد خطے میں امن کا قیام ہے، پاکستان کی امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کیلئے تعمیری اور مثبت کوششوں کو تسلیم کیا گیا۔ پاکستان لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد ٹاکس کی ابھی کوئی تاریخ نہیں آئی ۔ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ طاہر حسین اندرابی نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل بیرونی دوروں کا بھی تذکرہ بھی کیا کہا پوری دنیا ہماری سفارتی کوششوں کی معترف ہے۔
متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا دوست اور برادر ملک کو فنڈز کی واپسی تعلقات سے نہیں جوڑی جاسکتی۔ ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دیرینہ، برادر دوست ملک ہے، متحدہ عرب امارات کی جانب سے مالی معاملات اس تنازع سے پہلے کے ہیں۔
طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ کا سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فعال ہے، ہم ایران اور سعودی عرب سے طویل رابطے میں ہیں، ہم جامع امن کے لئے کوشیش کر رہے ہیں، ہمارے دیگر ممالک سے رابطے بھی اسی حوالے سے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کے جرائم پیشہ افسر کرنل پروہت کی ترقی کی خبر دیکھی ہے، کرنل پروہت سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی میں ملوث تھا، یہ ترقی بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتی ہے۔
ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے شکر گزار ہیں،روس
ترجمان کریملن کا کہنا ہے کہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کے بہت شکر گزار ہیں۔ مذاکرات کیلئے ماحول اور فضا سازگار بنانے میں پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہمیں امید ہے کہ آخرکار یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ خطے میں امن کیلئے ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔
ترجمان کے مطابق صدر پیوٹن خلیجی ممالک کے رہنماؤں اور ایرانی حکام سےرابطے میں ہیں۔ مواصلاتی چینلز کے ذریعے واشنگٹن کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ روس ایران سے افزودہ یورینیم وصول کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد
امریکی سینیٹ میں ایران پر مزید حملوں کیلئے کانگریس کی پیشگی اجازت کی قرارداد مسترد ہوگئی۔
امریکی سینیٹ میں 47 ووٹوں کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے قرارداد مسترد کی گئی ۔امریکی سینیٹ نے اسرائیلی فوج کے لیے امریکی بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی قرارداد بھی مسترد کی ۔
برنی سینڈرز کا کہنا ہے قرارداد کی حمایت 11 ارکان سے بڑھ کر 40 ہوگئی ۔ امریکی عوام انتہاپسند نیتن یاہو کی حمایت نہیں کرتے۔ جنگی مجرم کو بلینک چیک نہ دیا جائے۔
ٹرمپ انتظامیہ کو دو ہفتوں میں ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری کی کانگریس سے منظوری لینا ضروری تھی۔ 1973 کے جنگی اختیارات کے امریکی قانون کے تحت کانگریس سے منظوری نہ لینے کی صورت میں امریکی صدور کو 60 دنوں کے بعد فوجی کارروائیاں ختم کرنا ہوتی ہیں۔
حقوق مکمل طور پر تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھوڑیں گے، محسن رضائی
ایرانی رہبر اعلیٰ کے مشیرمحسن رضائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقوق مکمل طور پر تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھوڑیں گے،
محسن رضائی نے اپنے بیان میں کہااگرایرانی بحریہ تباہ ہوچکی تو پھر امریکا آبنائے ہرمز سے کیوں نہیں گزرتا ،امریکی حکومت مسلسل جنگ سے خوفزدہ ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹ کام کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ امریکی فوجی اہلکار آبنائے ہرمز کی کڑی ناکہ بندی کررہےہیں،ایرانی بندرگاہوں میں داخل یا باہر جانیوالے جہازوں کی نگرانی کیلئے گشت جاری ہے۔
امریکا نے ایران پر نئی معاشی پابندیاں عائد کردیں
امریکہ نے ایران کے خلاف ’آپریشن ایپک فیوری‘ کے بعد ’اکانومک فیوری‘ کی مہم کے تحت معاشی پابندیاں عائد کردیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیاں 3شخصیات اور 17اداروں پر عائد کی گئیں، ایران پر نئی پابندیاں انسداد دہشتگردی سے متعلق ہیں۔
امریکی محکمۂ خزانہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے منسلک ایک پیچیدہ مالیاتی منصوبے سے وابستہ اہداف پر بھی پابندیاں لگائی ہیں۔ یہ منصوبہ مبینہ طور پر سونے کے تبادلہ مراکز کے گرد ترتیب دیا گیا تھا اور اس سے بالآخر ایران کے فوجی نظام کو فائدہ پہنچتا ہے۔
امریکی عہدیداروں کے مطابق اس منصوبے میں سونے کے ذخائر کو نقد رقم میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد تجارتی اور ترسیلی نیٹ ورکس کے ذریعے پابندیوں سے بچتے ہوئے حزب اللہ کی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جاتے ہیں۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی خام تیل کی قیمت 91 ڈالر سے اوپر چلی گئی،برطانوی برینٹ کروڈ آئل 94 ڈالرفی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب ایشائی اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھی جارہی ہے،ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا،جبکہ جنوبی کورین اسٹاک انڈیکس میں ایک اعشاریہ 78فیصد اضافہ ہوا،ہانگ کانگ ملائیشیا، تائیوان اور شنگھائی کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان ہے۔
پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن معاہدے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھےگا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور مشکل حالات میں سعودی قیادت کی دانشمندانہ حکمت عملی، صبر و تحمل کو سراہا۔
وزیراعظم نے بتایا ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد کو پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں کردار اور اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی امن مذاکرات سے متعلق حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
I had the pleasure and honour of meeting my dear brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, in Jeddah today.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 15, 2026
During the course of which, I conveyed Pakistan’s unwavering solidarity with the Kingdom and expressed my deep appreciation of its patience and… pic.twitter.com/C6fIobxM58
شہباز شریف نے اس عزم کا بھی اعادہ کیاکہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن معاہدے کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھےگا تاکہ خطے میں دیرپا امن یقینی بنایا جا سکے۔
ایران امریکا ممکنہ معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے
مشرق وسطیٰ میں لگی جنگ کی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کےلیے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت متحرک ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق اور وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا سعودی عرب کا دورہ کیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی انتہائی اہم ملاقات ہوئی۔ دوسری جانب فیلڈمارشل عاصم منیر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملے۔ بڑی اہم پیش رفت ہورہی ہے ۔ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا۔
سماء ایران امریکا ممکنہ معاہدے کے اہم نکات سامنے لے آیا جس کے تحت واشنگٹن یہ ضمانت دے گا کہ وہ آئندہ ایران پر حملہ نہیں کرے گا ۔ ایران کے منجمد اثاثے بھی بحال کردیے جائیں گے جبکہ آبنائے ہرمز کو کھولنے اور جہازوں کے گزرنے پر فیس وصولی کا معاملہ ابھی طے کیا جانا باقی ہے۔
وہائٹ ہاؤس بھی تصدیق کرچکا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان واحد ثالث ہے جو بہترین سفارتکاری کررہا ہے اور مذاکرات کی میز اسلام آباد میں ہی سجے گی۔
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کی بحالی عالمی مفاد میں ہے،چینی وزیر خارجہ
چین نے ایران سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے پر زور دیا۔
چینی وزیرخارجہ نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے فون پر بات چیت کی،آبنائے ہرمز میں ایران کی سیکیورٹی اورخودمختاری ممکن بنانے کا مطالبہ کیا۔
چینی وزیرخارجہ نےکہا آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت کی بحالی عالمی مفاد میں ہے،چین خطےمیں کشیدگی کےخاتمے اورتمام ممالک کےدرمیان تعلقات کے فروغ پر کام جاری رکھےگا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کرسکے گا۔
امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کو آج دوسرا دن ہے،امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا۔
امریکی سینٹ کام کےمطابق 48 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل نہیں ہوا یا باہر نہیں نکلا، 9 بحری جہازوں نے امریکی افواج کی طرف سے واپسی کے احکامات کی تعمیل کی۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور دو طرقہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دفاعی امور سمیت اہم ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات جدہ میں ہوئی، وزیراعظم کے پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوگیا، دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔
ملاقات میں غزہ اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، محمد بن سلمان نے امریکا ایران مذاکرات کے لیے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے دورہ پاک سعودی تعلقات کے نئے دور کا آغاز قرار دیا۔
وزیراعظم نے حالیہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں مملکت سعودی عرب کے لیے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مثالی صبر اور تحمل کو سراہا، جن کی موجودہ بحران میں قیادت سعودی عرب اور اس سے باہر کے تمام امن پسند لوگوں کے لیے طاقت کا باعث ہے۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کی امن کوششوں سے متعلق حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے امریکہ ایران جنگ بندی ہوئی اور حال ہی میں اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان تاریخی مذاکرات کا دور ہوا۔ ولی عہد نے امن کے اس عمل میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تعمیری کردار کو سراہا۔
مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا،ترجمان وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، مذاکرات کا اگلا دور ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا۔ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث ہے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ رپورٹس غلط ہیں کہ امریکا نے جنگ بندی میں توسیع کی درخواست کی، آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے، ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہونیوالے جہازوں کی مکمل ناکہ بندی ہے۔
کیرولائن لیویٹ نے مزید کہا کہ چینی صدر شی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کر رہا۔
مستقل امن کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمنا ہے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے ۔ جنگ بندی اور مستقل امن کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمنا ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں دونوں شخصیات کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں حالیہ امریکا ایران جنگ کے مضمرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سفیر نے پاکستان کے دوران جنگ جان دار موقف پر ایرانی قوم کی طرف سے اظہار تشکر کیا۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی عوام ، علما کا مضبوط اور متوازن موقف قابل تحسین ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا امریکا ایران مذاکرات کی میزبانی پاکستان کا اعزاز ہے ۔ جنگ بندی اور مستقل امن کے ساتھ اسلامی بلاک کا قیام ہماری تمنا ہے۔ اسلامی بلاک جمعیت علماء اسلام کے منشور کا حصہ بھی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی ممالک کی خودمختاری کا احترام ہونا چاہیے، مسلم اُمّہ کا مل بیٹھ کر مسائل کو حل کرنا وقت کا تقاضا ہے، بیت المقدس کو اسرائیل کے قبضے سے آزاد کرانا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کے فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران جنگ ختم کرنے کے فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت امریکا اور ایران نے منگل کے روز مذاکرات میں کی ہے، جہاں فریقین جنگ ختم کرنے کے فریم ورک معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔
دوسری جانب بلوم برگ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدہ 21اپریل کو ختم ہورہا ہے، امریکا اور ایران جنگ بندی کو مزید دو ہفتے بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ دونوں ملک ثالثوں کے ذریعے تکنیکی مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، تکنیکی مذاکرات میں متنازع مسائل، آبنائے ہرمزاور جوہری افزودگی شامل ہے۔
قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔ پاکستان سے ایرانی وفد کی واپسی کے بعد کئی بار پیغامات کا تبادلہ ہوا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے مکمل خاتمے پر بات ہوئی۔ جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے پر بھی بات چیت کی گئی۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں۔ کہا ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے،مذاکرات بھی جاری ہیں۔
جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ثالثی میں زبردست پیش رفت ہوئی لیکن بداعتمادی ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی، یہ بڑی بات ہے کہ 49 سال میں پہلی بار تہران کے ساتھ اعلیٰ سطح پر براہ راست بات چیت ہورہی ہے۔
امریکا ایران مذاکرات، فیلڈ مارشل کی ایرانی وزیرخارجہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے تہران میں ایرانی وزیرخارجہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران پہنچ گیا ہے۔ فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے ایرانی وزیرخارجہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو تہران آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، مذاکرات کی میزبانی پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، خطے میں امن و استحکام کیلئے ہماراعزم پختہ ہے۔
قبل ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے استقبال کیا، سپہ سالار نے استقبال کیلئے آنے والے میزبان کو سلیوٹ کیا تو عباس عراقچی نے آگے بڑھ کر گلے لگا لیا۔ جاندار مسکراہٹوں کا تبادلہ اور گرمجوش مصافحہ ہوا۔
فیلڈ مارشل کے اہم ترین دورے میں ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور پر بات چیت ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ تہران ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں،جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ چھوٹی نہیں جامع ڈیل چاہتے ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کو جوہری ہتھیار نہ رکھنے کا عہد کرنے پر معاشی ترقی کی پیشکش کردی۔ کہا ایران کے ساتھ جنگ بندی برقرار ہے،مذاکرات بھی جاری ہیں۔
جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ثالثی میں زبردست پیش رفت ہوئی لیکن بداعتمادی ایک رات میں ختم نہیں ہوسکتی، یہ بڑی بات ہے کہ 49 سال میں پہلی بار تہران کے ساتھ اعلیٰ سطح پر براہ راست بات چیت ہورہی ہے۔
دعا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہو، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دعا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہو، خواہش ہے کہ ایران لبنان اور فلسطین کے حقوق پامال نہ ہوں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی حکمت عملی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہوا۔ ایسے موڑ پر ہیں کہ ساری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔ دعا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہو۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔ پاکستان سے ایرانی وفد کی واپسی کے بعد کئی بار پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ بدھ کو پاکستانی وفد کے دورہ تہران کا قومی امکان ہے جو امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے سلسلے میں ہوگا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے مکمل خاتمے پر بات ہوئی۔ جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو وارننگ
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خبردار کردیا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ بچوں کے قاتل نے سوشل میڈیا پر میری اور میرے ملک کی توہین کی، ان کو یاد دلانا چاہتا ہے کہ ترکیہ معمولی ریاست نہیں ہے۔ کوئی بھی طاقت ترکیہ یا اس کے صدر کو انگلی نہیں دکھا سکتی۔
رجب طیب اردوان نے کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملے خطے میں امن کی امیدوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جنگ بندی سے ملنے والے موقع سے پورا فائدہ اٹھانا چاہیے، ترکیہ مذاکرات جاری رکھنے اورسیز فائر میں توسیع کی کوشش کررہا ہے۔
امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے رابطے جاری ہیں، اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کے ذریعے رابطے جاری ہیں۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ پاکستان سے ایرانی وفد کی واپسی کے بعد کئی بار پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ بدھ کو پاکستانی وفد کے دورہ تہران کا قومی امکان ہے جو امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے سلسلے میں ہوگا۔
اسماعیل بقائی کے مطابق پاکستان میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ کے مکمل خاتمے پر بات ہوئی۔ جنگ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی عالمی قوانین اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے موقف پر قائم ہیں۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ امریکی محاصرہ جاری رہا تو خلیج فارس میں تجارتی سرگرمی ہونے نہیں دیں گے، بحیرہ احمر کے ذریعے تجارت جاری رہنے نہیں دیں گے، امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی۔
ایران کو جھکانے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی،ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ چاہتے ہیں اور نہ ہی عدم استحکام، ہم نے ہمیشہ مختلف ممالک کے ساتھ مکالمے اور تعمیری تعاون پر زور دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی عوام دشمنی پر مبنی کسی بھی رویے کو مسترد کرتے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کو جھکانے کی کوئی بھی کوشش ناکامی سے دوچار ہوگی۔ عالمی نظام میں دہرا معیار اور ایران کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
ایران نے جنگ کے دوران چینی سیٹلائٹس کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران نےچینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔
فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہےکہ ایران نے جنگ کےدوران چینی سیٹلائٹس سے مدد لی، 2024 کے آخرمیں ایران نے چینی سیٹلائٹ تک رسائی حاصل کی، TEE-01B سیٹلائٹ چینی ساختہ اور چین سےہی خلا میں بھیجاگیا،ایرانی فوجی کمانڈرز نے اس سیٹلائٹ سے امریکی تنصیبات کی نگرانی کی۔
فنانشل ٹائمز کےمطابق سیٹلائٹ نےاردن کےموافق السالتی ایئر بیس،بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے قریب مقامات،عراق کے اربیل ایئر پورٹ، کویت کے کیمپ بیوہرنگ اور علی السالم ایئر بیس، جبوتی میں کیمپ لیمونیئر اور عمان کے دقم ایئر پورٹ سمیت کئی دیگر تنصیبات کی نگرانی کی۔
رپورٹ میں کہاگیاہےکہ خلیجی ممالک کےسویلین انفرا اسٹرکچرجیسے متحدہ عرب امارات کی خورفکن بندرگاہ،قیدفہ پاور و ڈی سیلینیشن پلانٹ اوربحرین کی الباایلومینیم فیکٹری کوبھی مانیٹرکیاگیا،سیٹلائٹ کی ہائی ریزولوشن تقریباً نصف میٹر صلاحیت ایران کو اہداف کی درست شناخت اور حملوں کی مؤثر منصوبہ بندی میں مدد دیتی ہے۔
دوسری جانب چینی دفترخارجہ نےایران کی فوجی مددکی تردید کرتےہوئےکہا ایران کو چین سے فوجی امداد ملنےکی خبریں من گھڑت ہیں،چین غیرمصدقہ معلومات پھیلانے کی مخالفت کرتا ہے اورہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی کی خبروں پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام آگیا
مشرق وسطیٰ میں مستقل جنگ بندی کی خبروں پرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہورہی ہیں۔
امریکی خام تیل کی قیمت میں صفر اعشاریہ چارپانچ فیصدکا معمولی اضافہ ہوا اور قیمت 91 ڈالر فی بیرل پر برقرارہے،برطانوی خام تیل ایک فیصد اضافے سے 95 ڈالر پر فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب ایشین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان برقرار ہے،جنوبی کورین اسٹاک انڈیکس میں دو اعشاریہ نو چھ،ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ سات چھ اور جاپانی انڈیکس میں صفر اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔
ایران کے ساتھ سیزفائر میں توسیع کا نہیں سوچ رہے،جنگ بندی میں توسیع سے معاہدہ بہتر ہے، امریکی صدر
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاایران کےساتھ سیزفائرمیں توسیع کےبارےمیں نہیں سوچ رہا،میرا نہیں خیال کہ اس کی ضرورت پڑےگی،میرے خیال میں معاہدہ بہتر ہے تاکہ وہ تعمیر کر سکیں۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےفاکس نیوزکو انٹرویو ایران کےساتھ مذاکرات میں بڑی پیشرفت کا اشارہ دے دیا، کہاکہ جنگ بندی میں توسیع کا امکان نہیں،اس سےپہلےہی مسئلہ حل ہوسکتا ہے،میرے خیال میں معاہدہ بہترہےتاکہ وہ تعمیرکرسکیں،ایران کو ایٹمی قوت بننے سےروکنے کیلئےفوری اقدام کیا،وہ ایٹمی قوت بنتے تو عالمی توازن بگڑ جاتا۔
اے بی سی نیوزکو انٹرویو میں صدرٹرمپ نےکہاسیزفائرکا دورانیہ بڑھانےکی ضرورت نہیں پڑے گی ایران کی تعمیرنو کیلئےمعاہدہ بہترین آپشن ہے۔
اس سےقبل نیویارک پوسٹ سےگفتگوکرتےہوئے امریکی صدر نےاگلےدودن انتہائی اہم قراردیے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی تعریف کی اورکہا مذاکرات کے اگلے دورکیلئے بھی پاکستان ہی بہترین آپشن ہے۔
اس سےپہلے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں امریکی صدر نےاگلےدودن انتہائی اہم قرار دیےاورکہا
مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہوسکتا ہے،ہمارا جھکاؤ بھی اسلام آباد کی جانب ہے،کیونکہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر بہترین کام کررہےہیں،کسی ایسے ملک میں کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے تعلق ہی نہیں،پاکستان میں موجود امریکی صحافیوں کو مخاطت کرکےصدر ٹرمپ نےکہا وہاں ہی رکیں،اگلے دون دن میں کچھ بھی ہوسکتا ہے
میرا خیال ہےمجھے اس معاملےکوریورس کرنا پڑا،میں ایسا نہ کرتا تو آج ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتا، اور اگر ان کے پاس جوہری ہتھیار ہوتا،توآپ وہاں سب کو سر کہہ کر مخاطب کر رہے ہوتےاور تم ایسا نہیں کرنا چاہتے،میرا خیال ہے یہ اختتام کے قریب ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ جنگ بس ختم ہونے والی ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کہا کہ مذاکرات اسلام آباد میں ہی ہوں گے: صحافی نیویارک پوسٹ کیٹلین ڈور نبوس
امریکی صدر کا انٹرویو کرنے والی صحافی کیٹلین ڈورنبوس نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ ریڈلائن ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے ساتھ مذاکرات پاکستان میں ہوسکتے ہیں،پاکستان میں مذاکرات کا یہ اہم موقع ہے،شیڈول کے مطابق مجھے کل واپس جانا تھا،میں نے صدر سے رابطہ کیا اور انہیں افواہوں کے بارے میں بتایا۔
کیٹلین ڈور نبوس کا کہناتھا کہ بہت دلچسپ ہے پاکستان کو ایک بار پھر مذاکرات کی میزبانی کا موقع مل سکتا ہے،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میں نے بتایا میں اسلام آباد میں ہوں،میں نے صدر سے پوچھا ہے کیا میں واپس چلی جاؤں ،انہوں نے کہا ہاں واپس آجائیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 37 منٹ بعد دوبارہ مجھے فون کیا،صدر ٹرمپ نے کہا اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اسلام آباد ہی میں رہتا،صدر ٹرمپ نے کہا حالات بدل رہے ہیں،اگلے 48 گھنٹوں میں کوئی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے،صدر کے فون کے بعد میں نے اپنے ایڈیٹر کو بتایا مجھے کچھ دن اور رکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی بات ہے صدر خود آپ کو دوبارہ فون کریں،بہت خوشی ہے،یہ میری کیئرکیئر میں پہلی بار ہوا،صدر نے دوبارہ فون کیا،صدرڈونلڈ ٹرمپ کی رائے میں بہت تبدیلی آئی ہے،صدر ٹرمپ نے کہا وہ نیو یارک پوسٹ کی پرواہ کرتے ہیں،صدر نے کہا وہ نہیں چاہتے تھے میں کسی اہم خبر سے محروم رہوں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔
صحافی نیویارک پوسٹ کا کہناتھا کہ صدر نے کہا ہم وہاں جائیں گے کیونکہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ہم کسی ایسے ملک میں کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا مذاکرات اسلام آباد میں ہی ہوں گے،صدر ٹرمپ نے اسلام آباد مذاکرات کی وجہ فیلڈ مارشل کو قرار دیا۔ صدر نے کہا وہ اسلام آباد جانیوالے وفد میں شامل نہیں ہوں گے۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور 2 دن میں پاکستان میں ہوسکتا ہے: امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور 2 دن میں پاکستان میں ہوسکتا ہے،ایران سے بات چیت کے لیے پاکستان جانے کا امکان زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہم کسی ایسے ملک میں کیوں جائیں جس کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں؟،پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اچھا کام کررہے ہیں،فیلڈ مارشل زبردست ہیں،اس لئے امکان ہے ہم دوبارہ اسلام آباد جائیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپ توانائی کے لیے بے حد پریشان ہے،برطانیہ شمالی سمندر سے تیل نکالنے پر انکار کر رہا ہے،برطانیہ کا یہ اقدام بالکل پاگل پن ہے،ڈرل بے بی ڈرل۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ شمالی سمندر دنیا کے بہترین ذخائر میں سے ایک ہے،ناروے اپنا تیل برطانیہ کو دوگنی قیمت پر دے رہا ہے۔
اٹلی کی وزیراعظم نے اسرائیل سے دفاعی معاہدے معطل کردیے، غیرملکی میڈیا
اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسرائیل سے دفاعی معاہدے معطل کردیے۔
وزیراعظم جارجیا میلونی نےکہا کہ حکومت نے ان معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی ساز و سامان کے تبادلے کا معاہدہ تھا۔
اٹلی کی وزیراعظم جارجیامیلونی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو کے بارے میں دیے گئے بیانات کو ناقابلِ قبول قرار دیکر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،کہاٹرمپ کے پوپ لیوچہاردہم کے بارے میں الفاظ مناسب نہیں۔
امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرگئے
امریکی ناکہ بندی کے باوجود 4 ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ٹریکنگ ڈیٹا کے حوالے سے لکھا کہ 4 میں سے 2 بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں سے روانہ ہوئے تھے۔ باقی دو وہ جہاز تھے جو امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ اس کے باوجود ایک جہاز شارجہ سے روانہ ہوا اور دوسرا چین سے آرہا تھا جو آبنائے ہرمز عبور کرکے ایرانی بندرگاہ پہنچ گیا۔
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے بھی خالی ہاتھ بھاگا تھا اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے۔ دشمن ہماری صلاحیت کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔
دوسری جانب چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزکی امریکی ناکہ بندی کشیدگی میں اضافہ کرے گی، امریکی اقدام خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بیان کے مطابق چین مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے کوششیں کرے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی صورتِ حال کو بہتر بنا سکتی ہے۔
بین الاقوامی قانون کی اتھارٹی کو برقرار رکھا ضروری ہے، چینی صدر
چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی اتھارٹی کو برقرار رکھا ضروری ہے، ایسا نہ ہوا تو دنیا واپس جنگل کے قانون کی جانب لوٹ جائے گی۔
چینی میڈیا کے بیجنگ میں اماراتی ولی عہد سے ملاقات میں شی جن پنگ نے پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عملدرآمد پر زور دیا۔ صدر شی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار سلامتی کے ڈھانچے کی تعمیرناگزیر ہے۔ خطے میں قومی خودمختاری کے اصول کی پاسداری کی جائے
چینی صدر نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کی اتھارٹی کو برقرار رکھا ضروری ہے۔ ایسا نہ کیا گیا تو دنیا واپس جنگل کے قانون کی جانب لوٹ جائے گی۔ چینی صدر نے خلیجی ممالک کو مل کر ترقی کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔
امریکا ہمارا حق تسلیم کریں یا پھر جنگ کا انتخاب کرے، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن
ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا ہمارا حق تسلیم کریں یا پھر جنگ کا انتخاب کرے۔
ایک بیان میں ابراہیم رضائی نے کہا کہ جنگ بندی کی مدت کا خاتمہ توسیع پر نہیں ہونا چاہیے، یا تو آبنائے ہرمز اور ایٹمی پروگرام پر ہمارا حق تسلیم کریں، یا پھر امریکا دوبارہ ایران کے خلاف جنگ کا انتخاب کرے۔
ترجمان ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن نے کہا کہ انہیں خود کو دوبارہ مسلح کرنے کیلئے موقع نہیں ملنا چاہیے، ہمیں ہمارے حقوق نہیں دیں گے تو جنگ بندی بے معنی ہوجائے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت ناکام ہوگی ۔ ناکہ بندی سے عالمی توانائی کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔
آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی کشیدگی میں اضافہ کرے گی، چین
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمزکی امریکی ناکہ بندی کشیدگی میں اضافہ کرے گی، امریکی اقدام خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔
بیان کے مطابق چین مشرقِ وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے کوششیں کرے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی صورتِ حال کو بہتر بنا سکتی ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے بھی خالی ہاتھ بھاگا تھا اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے۔ دشمن ہماری صلاحیت کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مداخلت ناکام ہوگی، ناکہ بندی سےعالمی توانائی کی صورتحال خراب ہوگی۔ کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔ آبنائے ہرمز پر ہمارا کںٹرول ہے فوجی جہازقریب آئے تو سخت ایکشن لیں گے۔
جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے،پاسداران انقلاب
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے بھی خالی ہاتھ بھاگا تھا اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ جنگ جاری رہی تو نئے ہتھیار سامنے لائیں گے۔ دشمن ہماری صلاحیت کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔
ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا کہ ٹرمپ کی فوجی مداخلت ناکام ہوگی، ناکہ بندی سےعالمی توانائی کی صورتحال خراب ہوگی۔ کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔ آبنائے ہرمز پر ہمارا کںٹرول ہے فوجی جہازقریب آئےتوسخت ایکشن لیں گے۔
ایرانی وزارت دفاع نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں فوجی مداخلت ناکام ہوگی ۔ ناکہ بندی سےعالمی توانائی کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔
جے ڈی وینس کی اسلام آباد مذاکرات میں اہم پیشرفت کی تصدیق
امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت کی تصدیق کردی۔
فوکس نیوز کو انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ۔ تہران کو ایٹمی مواد ملک سے باہر بھیجنا ہوگا۔ یورینیم افزودگی کی صلاحیت مکمل ختم کرنا ہوگی۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ایرانی مطلوبہ لچک دکھائیں گے یا نہیں؟ کیا وہ اُن بنیادی نکات کو تسلیم کریں گے جنہیں ہم معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے ضروری سمجھتے ہیں، ہم نے واضح کردیا کہ جوہری مواد ایران سے باہر نکالا جائے۔
نائب امریکی صدر نے کہا کہ ایران اس بات کی یقین دہانی بھی کرائے کہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا ۔ واضح کردیا کہ بات چیت کے دوسرے راؤنڈ کا انحصار ایران پر ہے ۔ کہا امید ہے ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے پیشرفت کرے گا۔ ہمیں آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھلا دیکھنا ہوگا۔
نائب امریکی صدر کی جانب سے مصالحت کاری پر وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی تعریف کی۔ کہا دونوں نے حقیقی مدبرانہ قیادت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان طویل عرصے بعد براہ راست مذاکرات ممکن ہوئے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئیں
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئیں۔
امریکی خام تیل 2.26 فیصد کمی کے ساتھ 96 ڈالر فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت1.4 فیصد کم، 97 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
دوسری جانب ایشین اسٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا، جنوبی کورین اسٹاک مارکیٹ میں 3.42 فیصد اضافہ ہوا، جاپانی اسٹاک انڈیکس 2.34 فیصد بڑھ گیا۔ ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوگیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ لیو سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا پوپ لیو سے معافی نہیں مانگوں گا کیونکہ انہوں نے غلط باتیں کی ہیں، پوپ لیو ایران کے حوالے سے میرے اقدامات کے سخت خلاف ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ پوپ لیو آخری نتیجے سے خوش نہیں ہوں گے، میں صرف پوپ لیو کی باتوں کا جواب دے رہا ہوں۔
اس سے قبل امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بطور یسوع مسیح تصاویر شیئر کی، شدید تنقید کے بعد ٹرمپ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
ثالثی کی کوششیں جاری، ایران امریکا مذاکرات کا اگلا دور جلد متوقع
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے دوبارہ ملاقات پر غور کررہی ہے۔ امریکی حکام اب بھی پُرامید ہیں کہ ایران تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے۔
سی این این کے مطابق امریکی اور ایرانی حکام مذاکرات کیلئے ممکنہ تاریخوں اور مقامات پر غور کر رہے ہیں، امریکی حکام ایران کے ساتھ ذاتی ملاقات پر بات چیت کررہے ہیں۔ ثالث بھی نیا دور شروع کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ تہران اور واشنگٹن نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔
نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ ایران پانچ سال کیلئے یورینیم افزودگی معطل کرنے کیلئے تیار ہے لیکن امریکا بیس سال کا مطالبہ کررہا ہے۔
دوسری جانب امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز سے گفتگو میں ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات کے نئے دور کیلئے ثالث سرگرم ہیں۔ ثالث پر امید ہیں مذاکرات کا ایک اور دورِ جلد شروع ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران دونوں ہی مسئلے کا سفارتی حل چاہتے ہیں، ثالث امریکی حملوں کے دوبارہ آغاز کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان علاقائی امن کی جانب بامعنی پیش رفت کیلئے کوششں جاری رکھےگا،وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف سے کینیڈا اور جاپان کے وزرائے اعظم نے رابطے کیے، دونوں نے امریکا ایران جنگ بندی اور مذاکرات کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے وزیراعظم شہباز شریف کو جنگ بندی پر مبارکباد دی۔ پاکستانی کی میزبانی میں امریکا ایران مذاکرات کو بھی سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت قابل تعریف ہے۔ امریکا ایران مذاکرات امن کی جانب ایک اہم قدم ہیں ۔ فریقین پرکشیدگی میں کمی اورجنگ بندی برقرار رکھنےکیلئے زوردیتے رہیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف نے کینیڈین ہم منصب کو پاکستان کےسرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔
جاپانی وزیراعظم نے بھی جنگ بندی اور مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔ خطے میں قیام امن کے عمل کی مکمل حمایت کی۔ امن کو علاقائی استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کےلئے اہم قرار دیا۔
شہبازشریف نے نیک خواہشات پر جاپانی ہم منصب تاکائیچی کا شکریہ ادا کرتےہوئے کہا اسلام آباد میں تفصیلی مذاکرات پر امریکا اور ایران کے وفود کے شکرگزار ہیں ۔ پاکستان جنگ بندی برقرار رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں،ری پبلکن رہنما
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام آباد کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کےدورہ پاکستان کی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ۔ صدرٹرمپ ایرانی وفد سے ملاقات کرکے اسلام آباد معاہدے کو حتمی شکل دے سکتے ہیں۔
اس سے پہلے سی سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکی حکام اور ایران کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر غور کررہے ہیں ۔ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان مذاکرات کیلئے ممکنہ تاریخوں اورمقامات پر غورہورہاہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں امریکی حکام ایران کے ساتھ ذاتی ملاقات پر بات چیت کررہے ہیں ۔ ثالث بھی بات چیت کے نئے دور کیلئے کوشاں ہیں ۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اب بھی پُرامید ہیں کہ ایران تنازع کا سفارتی حل ممکن ہے۔
امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی،عرب میڈیا
عرب میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کردی ہے، محاصرہ آبنائے ہرمز کے مشرق میں خلیج عمان اور بحیرہ عرب تک نافذ ہوگا۔
سینٹ کام کے مطابق ممنوعہ علاقے میں آنے والے جہاز کا رخ موڑ دیں گے یا قبضے میں لے لیں گے،کسی بھی پرچم کا جہاز ہو ، سب پر احکامات لاگو ہوں گے،غیر جانبدار جہاز اب بھی تلاشی اور معائنے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں، انسانی ہمدردی کی ترسیلات کو معائنے کے بعد اجازت دی جائے گی،جو جہاز ایران نہ جا رہا ہو یا ایران سے نہ نکلا ہو وہ سفر کرسکتے ہیں ،امریکا نے آج ایرانی سمندری راستوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
امن کے پیغام کو بیان کرنے سے جھکوں گا نہیں، پوپ لیو صدر ٹرمپ بیان پر ردعمل
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر پوپ لیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا میں کسی بحث میں نہیں پڑوں گا، امن کے پیغام کو بیان کرنے سے جھکوں گا نہیں۔
پوپ لیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہامیری باتیں ہرگز کسی پر حملہ کرنے کے لیے نہیں ہوتیں،مبارک ہیں وہ لوگ جو صلح کراتے ہیں،لوگ امن اور مفاہمت کے پل بنانے کے طریقے تلاش کریں،جہاں تک ممکن ہو جنگ سے بچنے کی راہیں اختیار کریں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےجنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو کو جرائم پسند قرار دے دیا تھا۔
اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات حوصلہ افزا تھے،ترجمان چینی دفتر خارجہ
ترجمان چینی دفترخارجہ نے کہا اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات حوصلہ افزا تھے،امید ہے کہ فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں گے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہاآبنائےہرمز پر فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے،
چین انرجی سیکیورٹی کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ اہم آبی راستے کو محفوظ، مستحکم اور بلا رکاوٹ رکھنا بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ چین توانائی کے تحفظ اور فراہمی کے لیے تمام فریقین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
ترک وزیرخارجہ حقان فدان کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے سفارتکاری پر زور
ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے سفارتکاری پر زور دیاہے۔
ترک وزیرخارجہ حقان فدان نےاپنےبیان میں کہا آبنائےہرمزکو بات چیت کےذریعےکھولنےمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے،مذاکرات میں نئےقواعظ وضوابط کےباعث مسائل پیدا ہوتےہیں،انٹرنیشنل فورس کو آبنائے ہرمزمیں کئی مشکلات درپیش ہیں،سمندری گزرگاہ کوسفارتکاری کےذریعےہی کھولنےکی ضرورت ہے۔
ترک وزیرخارجہ نےمزیدکہا امریکا اورایران جنگ بندی میں سنجیدہ ہیں،دونوں ملک جنگ بندی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں،جوہری مسئلےکا حل نہ نکلا تومسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی مخالفت کردی
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی مخالفت کردی۔
برطانوی وزیراعظم کیئراسٹامر نےاپنے بیان میں کہا آبنائے ہرمزکوکھلا رکھنابہت ضروری ہے،ہم آبنائےہرمز کی ناکہ بندی کے حق میں نہیں ہیں،چاہتے جتنا بھی دباؤ آجائے، ہم جنگ میں شامل نہیں ہونگے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو لبنان میں جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا لبنان میں جنگ بندی انتہائی ضروری ہے، کیئر سٹارمر اور میکرون نے آبنائے ہرمز سے متعلق مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔
ایران امریکا ثالثی میں اہم پیشرفت،وزیراعظم شہبازشریف کا ولی عہد کی دعوت پرسعودی عرب جانے کا امکان
وزیراعظم شہبازشریف مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پیش نظر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جس کے بعد وہ ترکیہ جائیں گے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ دورے کےدوران وزیراعظم شہبازشریف سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے،جس میں اہم علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیاجائےگا،ملاقات میں امریکا اورایران کے درمیان مذاکرات کےآئندہ لائحہ عمل پرتبادلہ خیال متوقع ہے،اس کےعلاوہ کشیدگی میں کمی اور مستقل جنگ بندی کے امکانات پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اورقیام امن کےامورپربھی بات چیت کا امکان ہے،پاک سعودی تعلقات کومزید مضبوط بنانےکےاقدامات پربھی گفتگوہوگی،خطےمیں امن واستحکام کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان اعلیٰ سطح کےرابطےاورمشاورت جاری ہے،ایک ماہ سےبھی کم عرصے میں وزیراعظم کادوسرادورہ ہوگا،وزیراعظم کےدورے کی تفصیلات حکومت نےابھی تک جاری نہیں کیں۔
دوسری جانب پاکستان نے ایران اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی کی توسیع کے لیے کوششیں شروع کر دیں،وزیراعظم شہبازشریف نے قریبی رفقاء سے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کےسینئر اراکین،اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے،ایران امریکا مذاکرات کےبعد کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا،وزیراعظم مذاکرات کےحوالےسےقیادت کےکردارپراظہار خیال کریں گے،جنگ بندی پرعملدرآمد اور توسیع کے حوالے سے کاوشوں پرغور ہوگا۔
اسلام آباد مذاکرات مفاہمتی یادداشت سے چند قدم کے فاصلے پر تھے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا اسلام آباد مذاکرات مفاہمتی یادداشت سے چند قدم کے فاصلے پر تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہاجنگ کے خاتمے کیلئے امریکا کے ساتھ نیک نیتی سےبات چیت کی، 47 برس میں پہلی باراعلیٰ ترین سطح پرمذاکرات ہوئے،اسلام آباد مذاکرات مفاہمتی یادداشت سے چند قدم کے فاصلے پر تھے،حد سے زیادہ شرائط اورپل پل بدلتےموقف کی وجہ سے معاہدہ نہ ہوسکا۔
In intensive talks at highest level in 47 years, Iran engaged with U.S in good faith to end war.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) April 12, 2026
But when just inches away from "Islamabad MoU", we encountered maximalism, shifting goalposts, and blockade.
Zero lessons earned
Good will begets good will.
Enmity begets enmity.
عباس عراقچی نے کہا کوئی سبق نہیں سیکھا گیا،نیک نیتی سے نیک نیتی جنم لیتی ہے،دشمنی کروگے تو اس سے مزید دشمنی پیدا ہوگئی
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا امریکی حکومت اپنی سخت گیر روش ترک کرے،امریکا ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تومعاہدے کا راستہ نکل سکتا ہے،مذاکراتی ٹیم بالخصوص ڈاکٹر قالیباف کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔
امریکی صدر کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو گیا
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیت 9 فیصد بڑھ گئی ہے،برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالرزتک پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 105 ڈالرز فی بیرل سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے علان پر ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے صدر ٹرمپ پر طنز کےنشترچلا دئیے،سوشل میڈیا پر وائٹ ہاؤس کے قریب پیٹرول پمپس کی لوکیشن شیئر کرتے ہوئے کہاتیل کی موجودہ قیمتوں سے فائدہ اٹھائیں،نام نہاد ناکہ بندی کے بعد چار سے ناچ ڈالر فی گیلن پیٹرول کو یاد کریں گے۔
ایران اور امریکا کے درمیان کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے،وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتکاری کے دروازے کھلے ہیں،کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کےمطابق علاقائی ممالک امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پرواپس لانے کیلئے کوشاں ہیں،دونوں جانب سے سخت بیانات کے باوجود سفارتکاری جاری ہے۔جنگ بندی میں توسیع کیلئے خطے کے ممالک امریکا سے رابطے میں ہیں۔
ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا کہ امریکا مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایران پر محدود حملوں پر غور کر رہا ہے۔
جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر امریکی صدر نے مسیحیوں کے پیشوا کو جرائم پسند قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نےجنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو کو جرائم پسند قرار دے دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہمیں ایسا پوپ پسند نہیں جو یہ کہےکہ ہمارے شہروں میں جرائم قابل قبول ہیں،جو یہ کہےکہ جوہری ہتھیاررکھنا ٹھیک ہے،پوپ لیو ایک نہایت لبرل سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔
امریکی صدر نےکہا پوپ ایسے شخص ہیں جو یہ نہیں سمجھتےکہ ہمیں کسی ایسے ملک کے ساتھ تعلق نہیں رکھنا چاہیے،جوجوہری ہتھیارحاصل کرنا چاہتا ہو تاکہ دنیا کو تباہ کرسکے،میں پوپ لیو کا مداح نہیں ہوں۔
اسلام آباد مذاکرات ایک ایونٹ نہیں ایک مسلسل عمل کا نام ہے، ایرانی سفیر
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات میں ایک سفارتی عمل کی بنیاد رکھی گئی ہے، یہ مذاکرات ایک ایونٹ نہیں ایک مسلسل عمل کانام ہے۔
ایک پیغام میں ایرانی سفیر رضاامیری مقدم نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کی کوششوں کو سراہتےہیں، نیک نیتی اور اعتماد کے ساتھ پائیدارحکمت عملی تشکیل دی جاسکتی ہے۔ پاکستان کی میزبانی اورکردارقابل تعریف ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کےلیے پرامن، باوقار اور محفوظ ماحول فراہم کیا، پاکستانی حکومت،فوج اورپولیس نے مذاکراتی عمل کوآسان بنایا۔ ایرانی وفد نےوقار اور اعتماد کے ساتھ قومی مفاد کیلئے مذاکرات کیے، مذاکرات کا مقصد ایرانی عوام کے حقوق اورقومی مفادات کا تحفظ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے تاریخ ساز مذاکرات کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی نائب صدر کا بات چیت کو بڑی پیشرفت قرار دینا امید کی واضح بڑی کرن ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہم نے 21 گھنٹوں تک بات چیت کی اچھی خبر یہ ہے کہ ہم نے کئی پہلوؤں پر گفتگو کی،فی الحال ہم کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔ ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں وہ ہم نے واضح کردی ہے،ان میں سے کون سے معاہدے میں شامل ہونگے کونسے نہیں ،یہ سب ہرممکن حدتک واضح ہوگیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کئی پیچیدہ نکات پر مفاہمت کی تصدیق کی ہے۔ کہا اتنے بڑے تنازع کا ایک ہی نشست میں حل ہوجانا ممکن نہ تھا۔ مذاکرات کے اہم موضوعات کے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی،اکثر نکات پراتفاق ہوگیا،دو سےتین نکات پراختلاف برقرار ہے،پاکستان اور دیگر دوست ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رہی گے۔
فوجی جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آئے تو سختی سے نمٹیں گے،ایرانی پاسداران انقلاب
ترجمان ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ فوجی جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آئے تو سختی سے نمٹیں گے۔
بیان کے مطابق آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول ہے، آبنائے ہرمز غیر فوجی جہازوں کے لیے کھلا ہے مگر فوجی جہاز آبنائے ہرمز کے قریب آئے تو سختی سے نمٹیں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی حکومت کا کہناہے کہ دھمکیوں سے امریکا کی ساکھ ختم ہوچکی، ایران وینزویلا نہیں ہے، پوری دنیا کہہ رہی ہے ایران ثابت قدم رہا اور جنگ جیت گیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی، جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔ ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے۔ ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہونگے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کوٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا وعدہ کیا تھا وہ اس میں ناکام رہا، ان کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی لوگوں اور ممالک میں بے چینی پیدا ہوئی۔ ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہیں جن کا صرف ان کو علم ہے، یہ عالمی سطح پر بھتہ خوری ہے، دنیا کے رہنما اور امریکا اس کا شکار نہیں ہونگے۔
وزیر خارجہ کے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطے، جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنا ضرور قرار
نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان، ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اور مصر کے وزیرخارجہ بدرعبدالعاطیٰ سے رابطہ کرکے اسلام آباد مذاکرات اور فریقین کے درمیان روابط کیلئے مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ پر اتفاق کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کے کردار اورتمام فریقوں کی جنگ بندی کے وعدوں پرعمل کرنے کی اہمیت پرزور دیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرخارجہ بدرعبدالعاطیٰ سے بھی رابطہ کیا اور فریقین کے درمیان روابط کیلئے مسلسل کوششوں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے خطے میں امن واستحکام کیلئے بات چیت اور سفارت کاری کی ضرورت کا اعادہ کیا، کہا تمام فریقین کیلئے جنگ بندی کے اپنےعزم کو برقراررکھنا ضروری ہے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ بھی رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نےاسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا، ہاکان فیدان نےایران امریکامذاکرات میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ترک وزیرخارجہ نے تمام سفارتی کوششوں کیلئےاپنی حمایت کا اعادہ کیا اور اسحاق ڈار کو اس ماہ کے آخر میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کی دعوت دی۔
یمن کے قریب مسلح افراد کی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش ناکام
یمن کے قریب مسلح افراد کی جانب سے بحری جہاز کو قبضے میں لینے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق یمن کے قریب مسلح افراد سے بھری ایک کشتی بحری جہاز کے قریب آئی، کپتان نے جہاز روکنے سے انکار کیا تو کشتی پر چڑھنے کی کوشش کی گئی، کپتان کی جانب سے فلیئرز داغنے پر کشتی پیچھے ہٹ گئی۔
مشرق وسطیٰ تنازع حل کرنے کیلئے سفارتکاری ضروری ہے، یورپی یونین
یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ کا تنازعہ حل کرنے کیلئے سفارتکاری ضروری قرار دیدیا۔
یورپی یونین کے فارن افیئرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثالثی کی کوششوں پر ہم پاکستان کو سلوٹ پیش کرتے ہیں، امن مذاکرات کے تسلسل کیلئے برسلز ثالثی کیلئے تیار ہے۔
اس سے پہلے آسٹریلیا کے وزیر ٰخارجہ نے امریکا اور ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے معاہدے کے بغیر مذاکرات کے خاتمے کو مایوس کن قرار دیا۔ برطانوی وزیر مملکت برائے صحت نے بھی معاہدہ نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کا سفارتی حل ڈھونڈنا ہوگا، پائیدار امن کے قیام کیلئے ماسکو ثالثی کیلئے تیارہے۔
ایران،امریکا بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل، فریقین کا مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ
پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے تاریخ ساز مذاکرات کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی نائب صدر کا بات چیت کو بڑی پیشرفت قرار دینا امید کی واضح بڑی کرن ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہم نے 21 گھنٹوں تک بات چیت کی اچھی خبر یہ ہے کہ ہم نے کئی پہلوؤں پر گفتگو کی،فی الحال ہم کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔ ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں وہ ہم نے واضح کردی ہے،ان میں سے کون سے معاہدے میں شامل ہونگے کونسے نہیں ،یہ سب ہرممکن حدتک واضح ہوگیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کئی پیچیدہ نکات پر مفاہمت کی تصدیق کی ہے۔ کہا اتنے بڑے تنازع کا ایک ہی نشست میں حل ہوجانا ممکن نہ تھا۔ مذاکرات کے اہم موضوعات کے مختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی،اکثر نکات پراتفاق ہوگیا،دو سےتین نکات پراختلاف برقرار ہے،پاکستان اور دیگر دوست ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رہی گے۔
امریکا اور ایران کے وفود نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان مذاکراتی عمل میں ایک اسٹریٹجک برج بن کر ابھرا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔
بعد ازاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی عمل میں شریک ایران اور امریکا کے وفود کا شکر گزار ہوں،دونوں ملکوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کےدرمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کاکردارجاری رکھے گا۔ امید کرتے ہیں دونوں ملک پائیدارامن اورخوشحالی کیلئےمثبت سوچ سے آگے بڑھیں گے،یہ ضروری ہے کہ دونوں ملک سیز فائر کے عزم پر قائم رہیں۔
ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ
ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایرانی وفد کو الوداع کہا۔
ایرانی وفد میں مجلس شوریٰ کے اسپیکر محمد باقرقالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی شامل تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے تاریخ ساز مذاکرات کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔ فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی نائب صدر کا بات چیت کو بڑی پیشرفت قرار دینا امید کی واضح بڑی کرن ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی کئی پیچیدہ نکات پر مفاہمت کی تصدیق کی ہے۔ کہتے ہیں اتنے بڑے تنازع کا ایک ہی نشست میں حل ہوجانا ممکن نہ تھا۔ امریکا اور ایران کے وفود نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی، جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے۔ ہم آبنائے ہرمز پر بارودی سرنگوں کو تباہ کرنا شروع کریں گے۔ ناکہ بندی ہوگی اور دوسرے ممالک بھی اس میں شامل ہونگے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کوٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا وعدہ کیا تھا وہ اس میں ناکام رہا، ان کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی لوگوں اور ممالک میں بے چینی پیدا ہوئی۔ ایران نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہیں جن کا صرف ان کو علم ہے، یہ عالمی سطح پر بھتہ خوری ہے، دنیا کے رہنما اور امریکا اس کا شکار نہیں ہونگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو فوری آبی گزرگاہ کو کھولنے کا عمل شروع کرنا چاہیے، وہ اپنے اقدام سے ہر طرح کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ایران کو غیر قانونی بھتہ خوری سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کی بحریہ اور فضائیہ ختم ہو چکی ہیں، خامنہ ای اور ان کے اکثر رہنما قتل ہوچکے ہیں ، اس صورتحال سے کیسے نکلنا ہے ایران کو زیادہ پتہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد میں ملاقات اچھی رہی، زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا، مجھے جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی۔ یہ مذاکرات پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئے، وہ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شخصیات ہیں، میں ہمیشہ ان کی قدر کرتا ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اہم نکتے جوہری معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا، ایران کو پیسہ چاہیے اور وہ جوہری صلاحیت چاہتے ہیں، یہ سب ان کے ایٹمی عزائم کی وجہ سے ہوا ہے، مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو باقی ہے اسے بھی ختم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات صبح شروع ہوئے، رات بھر جاری رہے، ایران اپنے جوہری عزائم سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں، جو نکات طے ہوئے وہ جنگ سے کئی درجہ بہتر ہیں، لیکن جوہری طاقت کا خاتمہ کیے بغیر ان نکات کی کوئی حیثیت نہیں، میں برسوں پہلے کہہ چکا ہوں ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔
امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 3 ہزار 375 ایرانی شہید ہوئے، ایرانی حکام
ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 3300 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 3375 لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں 2875 مرد اور 496 خواتین شامل ہیں، جبکہ تہران، ہرمزگان اور اصفہان صوبوں میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سینکڑوں بچے بھی شہید ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں سات شیر خوار بچے (ایک سال سے کم عمر)، 255 بچے جن کی عمریں ایک سے 12 سال کے درمیان تھیں اور 121 نوجوان جن کی عمریں 13 سے 18 سال کے درمیان تھیں۔
مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہیں، روسی صدر
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے تنازعے کا سفارتی حل ڈھونڈنا ہوگا، پائیدار امن کے قیام کیلئے ماسکو ثالثی کیلئے تیارہے۔
پاکستان کی شاندار اور تاریخی سفارتی اننگز
پاکستان نے انتہائی بھرپور، مخلصانہ اور نہایت پیشہ ورانہ کوششیں کیں۔ پاکستان نے جنگ بندی ممکن بنائی اور دونوں فریقین کو دہائیوں بعد ایک میز پر بٹھایا۔
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کی قیادت میں یہ سفارتی کوششیں ہوئیں جبکہ وزیرِ خارجہ کے ثالثی کردار کو دونوں فریقین نے تسلیم کیا۔ 31 گھنٹے تک مسلسل سفارتکاری جاری رہی، جس میں متعدد نشستیں شامل تھیں۔ کافی پیش رفت ہوئی اور کئی مثبت پہلو سامنے آئے، تاہم یہ ایک پیچیدہ اور طویل تنازع ہے جس میں کئی اختلافات اور بیرونی عناصر و رکاوٹیں بھی شامل ہیں۔
جو کچھ حاصل ہوا یا نہ ہو سکا، وہ دونوں فریقین کے باہمی معاملات اور ان کے داخلی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ پاکستان نے عالمی و علاقائی امن کے لیے ایک غیر معمولی کردار ادا کیا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان میں بھی امید کی جھلک موجود ہے، جہاں انہوں نے ثالثی کے دوران دی گئی پیشکش کا ذکر کیا۔
دونوں فریقین اب ایک دوسرے کے مؤقف کو بہتر طور پر سمجھ چکے ہیں، اور اب آگے کا راستہ اسی بنیاد پر طے ہونا چاہیے۔ مذاکرات کی تفصیلات پر بات کرنا پاکستان کا کام نہیں، کیونکہ یہ معاملہ رازداری سے جڑا ہے اور پاکستان کا کردار صرف ثالثی تک محدود تھا۔
فیصلہ امریکا نے کرنا ہے وہ ہمارا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں؟ باقر قالیباف
ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ کہا کہ امریکا ایران کے مؤقف اور اصولوں کو سمجھ چکا۔ انہوں نے کہا اب فیصلہ امریکا نے کرنا ہے وہ ہمارا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں؟
ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ مذاکراتی عمل کو ممکن بنانے میں پاکستان کی کوششوں کے شکرگزار ہیں۔ ایرانی وفد نے مستقبل پر مبنی تجاویز پیش کیں۔ مخالف فریق اس مرحلے میں ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب امریکا نے ایران کو فائنل آفر دے دی ۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ڈیل نہیں ہوئی، بہترین پیشکش کرکے جارہے ہیں ۔ ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی واضح یقینی دہانی چاہیے ۔ جواب کا انتظار ہے۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم نے لچک کا مظاہرہ کیا ۔ تہران نے شرائط قبول نہیں کیں ۔ کہا پاکستان نے امن کیلئے تعمیری کردار ادا کیا۔
صیہونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردیں
صیہونی فوج نے لبنان میں اپنی کارروائیاں ایک بار پھر تیز کردیں۔
الجزیرہ کے مطابق صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے تاریخی شہر صور میں متعدد مقامات پر بم برسائے گئے۔ بمباری سے 11 لبنانی شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بھی بمباری کی گئی جس کے بعد دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ صیہونی فوج نے حزب اللہ کے راکٹ لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
حزب اللہ نے بھی صیہونی فوج کوبھرپور جواب دیا۔ شمالی اسرائیل پرکئی راکٹ داغ دیے ۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 165 بچے اور 85 طبی رضا کار شہید ہوچکے ہیں۔
ایران سے زیادہ معاہدے کی ضرورت امریکا کو ہے، ابراہیم عزیزی
ایرانی پارلیمنٹ میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول ادا کرنا ہوگا۔
روسی میڈیا سےگفتگو میں ابراہیم عزیزی نےکہا ایران سے زیادہ معاہدے کی ضرورت امریکا کو ہے،معاہدے کیلئے امریکا کو ایران کےدونوں مطالبات ماننے ہونگے جن پرڈیڈ لاک ہوا ہے،شرائط قبول نہیں ہونگی تو ہم اپنے راستے پر چلیں گے۔
دوسری جانب ایران کی آئل ریفائننگ کی بحالی کا عمل جاری ہے،دو ماہ میں 80 فیصد صلاحیت بحال ہونے کی امید ہے،حالیہ حملوں میں تباہ ہونے والی آئل ریفائننگ صلاحیت آئندہ 2 ماہ کے دوران 70 سے 80 فیصد تک بحال ہونے کی توقع ہے۔
سینیئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
مریم اورنگزیب نےاپنےبیان میں کہاکہ اسلام آباد مذاکرات پاکستان کی سفارتی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں،پاکستان نے دنیا پرثابت کیاکہ سفارت کاری ایک مسلسل عمل ہے،جس میں بات چیت، مشغولیت اور مذاکرات کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ یہ پیشرفت علاقائی استحکام اورعالمی امن کوفروغ دےگی،جبکہ یہ لمحہ قوم کے لیے باعثِ فخرہےجو پاکستان کی پختگی،شائستگی اورساکھ کو اجاگرکرتا ہے،عالمی سطح پرپاکستان پراعتماد میں اضافہ ہوا ہے اورملک ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد امن مذاکرات کار کے طور پر ابھر رہا ہے۔
انہوں نےمزیدکہا کہ بین الاقوامی مہمانوں کے لیے کیےگئے انتظامات پاکستان کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں،اوریہ کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط اورقومی مفاد کے تابع قیادت کے ہاتھوں میں ہے
آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرا، ایرانی فوج کی سینٹ کام کے دعوی کی تردید
،آبنائے ہرمز سے کوئی امریکی بحری جہاز نہیں گزرا،ایرانی فوج نے سینٹ کام کے دعوے کی تردید کردی
ترجمان ایرانی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ ایرانی فوج کی اجازت کےبغیر آبنائے ہرمز سے کوئی جہاز نہیں گزرتا،جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرے گا تو سخت جواب دیں گے۔
ایرانی نائب وزیرپیٹرولیم کاکہنا ہےکہ تیل کی پیداوار ایک سے دو ماہ میں 80 فیصد تک بحال ہوگی، لاوان آئل ریفائنری کو 10 دن کے اندر فعال کریں گے۔
بلومبرگ کے مطابق امریکا ایران مذاکرات ختم ہونے پر آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز نے یوٹرن لےلیا،خالی سپر ٹینکرز آبنائے ہرمز عبور کرنے والے تھے، واپس مڑ گئے۔
آسٹریلیا نے امریکا اور ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ کردیا
آسٹریلیا نے امریکا اور ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ کردیا۔
آسٹریلوی وزیرخارجہ نےکہا فریقین جنگ بندی برقراررکھیں اورمذاکرات میں واپس آئیں،مذاکرات کا معاہدے کے بغیرختم ہونا مایوس کن ہے،ہم اس تنازعےکا فوری اور پائیدارحل دیکھنا چاہتے ہیں،کشیدگی میں اضافے سے عالمی معیشت مزید متاثر ہوگی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا اکثر نکات پراتفاق ہوگیا، دو سے تین نکات پراختلاف برقرار ہے،ایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے،کسی کو بھی اتنی جلدی معاہدے کی توقع نہیں تھی،ایران، پاکستان اوردیگر دوست ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رہی گے۔
اسماعیل بقائی نےکہاایک اورنکتہ مسائل اور حالات کی پیچیدگی تھی،کچھ نئےموضوعات بھی ان مذاکرات میں شامل کیےگئے،ہم سفارتی محاذ پر اپنےحقوق اورمفادات کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مجھے فرق نہیں پڑتا ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا مجھے فرق نہیں پڑتا ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ ہوتا ہے یا نہیں،ہم نے انھیں شکست دے دی ہے ۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سےگفتگو میں کہاایران کی نیوی،فضائی اور دفاعی سسٹم تباہ کردیا،
ایرانی قیادت کو ختم کیا جاچکا ہے،چاہے جو بھی ہو، ہم جنگ جیت ہوچکے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نےمزیدکہا ہمارے پاس مائن صاف کرنے والے جہازموجود ہیں، ہم آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کر رہے ہیں،شاید ایران کے پاس کچھ بارودی سرنگیں ہوں۔
ایران امریکا کے درمیان جامع اور تعمیری مذاکرات کے متعدد دور ہوئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
ایران امریکاکےدرمیان جامع اورتعمیری مذاکرات کےمتعدددورہوئے،پاکستان دونوں ملکوں کےدرمیان مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کاکردارجاری رکھےگا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبریفنگ دیتےہوئےکہامذاکراتی عمل میں شریک ایران اور امریکاکےوفود کا شکر گزار ہوں،دونوں ملکوں نے وزیراعظم شہبازشریف کی درخواست پر مثبت ردعمل دیا۔
امریکی وفدنائب صدرجےڈی وینس کی قیادت میں پاکستان آیا،اسپیکرمحمدباقرقالیباف کی قیادت میں ایرانی وفد نے مذاکرات میں شرکت کی،میں نے بطور نائب وزیراعظم اور فیلڈمارشل عاصم منیرنےمذاکراتی عمل میں معاونت کی،فریقین کی طرف سے پاکستان کے مثبت کردار کے اعتراف پر شکر گزار ہوں۔
امیدکرتےہیں دونوں ملک پائیدارامن اورخوشحالی کیلئےمثبت سوچ سےآگےبڑھیں گے،یہ ضروری ہے کہ دونوں ملک سیز فائر کے عزم پر قائم رہیں۔
اکثر نکات پر اتفاق ہوگیا، دو سے تین نکات پر اختلاف برقرار ہے، ایرانی وزارت خارجہ
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات کےمختلف پہلوؤں پربات چیت کی گئی،اکثر نکات پراتفاق ہوگیا،دو سےتین نکات پراختلاف برقرار ہے،پاکستان اور دیگر دوست ملکوں کے ساتھ مشاورت جاری رہی گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان میں کہاایک ہی نشست میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں کی جانی چاہیے،کسی کو بھی اتنی جلدی معاہدے کی توقع نہیں تھی،ایک اور نکتہ مسائل اور حالات کی پیچیدگی تھی،کچھ نئےموضوعات بھی ان مذاکرات میں شامل کیےگئے،ہم سفارتی محاذ پر اپنےحقوق اور مفادات کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے
مزید کہا ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان مذاکرات کی میزبانی کی،پاکستان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت کردارادا کیا،کوئی بھی چیزملک اورتہذیب کےحوالے سےاپنی ذمہ داری سے باز نہیں رکھ سکتی اور نہ رکھنی چاہیے،ایران قومی مفادات کے حصول،تحفظ کیلئے سفارتکاری سمیت تمام ذرائع استعمال کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
ایرانی حکام کےمطابق ایران کے خلاف جنگ کا مکمل اختتام اورخطے کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار دوسرے فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی پر ہے۔
مذاکرات میں بعض نکتوں پرحتمی رضامندی نہیں ہوئی،بغیرکسی ڈیل کے واپس جارہے ہیں، امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نےکہامذاکرات میں بعض نکتوں پر حتمی رضامندی نہیں ہوئی، بغیر کسی ڈیل کے واپس جارہے ہیں،ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں وہ ہم نے واضح کردی ہے۔
امریکی نائب صدرجےڈی وینس کی پریس کانفرنس کہا ہم یہاں نہایت سادہ اوربہترین پیشکش چھوڑ کرجارہے ہیں،امید ہے ایران اسے قبول کرے گا،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ بنائے اور ایسے ٹولز حاصل نہ کرے جو انہیں ایٹمی ہتھیار بنانے کے قابل بنائیں۔
امریکی نائب صدرنےمزیدکہاوزیراعظم پاکستان اورفیلڈمارشل نےشاندارمیزبانی کی،مذاکرات میں بعض نکتوں پر حتمی رضامندی نہیں ہوئی،لیکن پاکستانیوں نے بہت شاندار کام کیا، ہمارے درمیان اختلافات ختم کروانے کی پوری کوشش کی،تاکہ ہم کسی حتمی معاہدے تک پہنچ سکیں،ہم نے 21 گھنٹوں تک بات چیت کی اچھی خبر یہ ہےکہ ہم نے کئی پہلوؤں پرگفتگو کی،فی الحال ہم کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے، ہماری ریڈ لائنز کیا ہیں وہ ہم نے واضح کردی ہے،ان میں سےکونسےمعاہدے میں شامل ہونگے کونسے نہیں ،یہ سب ہرممکن حدتک واضح ہوگیا ہے،انہوں نے ہماری تجاویز کو فوری قبول نہیں کیا۔
انہوں نےبتایا کہ صدرٹرمپ نےکہا تھا اچھی نیت سے جائیں، ڈیل کی ہر ممکن کوشش کریں، ہم مسلسل صدر ٹرمپ سے رابطے میں تھے، کم سے کم 6 بار یا 12 مرتبہ تو ان سے بات کی۔
پریس بریفنگ میں امریکی نائب صدر نے بتایا کہ ہم نے ایڈمرل کوپر، وزیر جنگ ہیگیستھ، وزیرخارجہ روبیو سے بھی بات کی، ہم نے قومی سلامتی ٹیم، وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ سے بھی بات کی۔
امریکی نائب صدرجےڈی وینس وفد کے ہمراہ واپس امریکا روانہ ہوگئے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈمارشل عاصم منیرنےرخصت کیا،ایئرپورٹ پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان میں کہا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مذاکرات کے اہم موضوعات کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی،ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان مذاکرات کی میزبانی کی،پاکستان نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا۔
مزید لکھا کہ کوئی بھی چیزملک اور تہذیب کے حوالے سےاپنی ذمہ داری سے باز نہیں رکھ سکتی اور نہ رکھنی چاہیے، ایران قومی مفادات کے حصول،تحفظ کیلئے سفارت کاری سمیت تمام ذرائع استعمال کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس، جرمنی کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی 28 بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو غرق کیا جاچکا ہے،ایران کی بحریہ ،فضائیہ ،دفاعی نظام ،ریڈار سب ختم ہوچکا ہے جبکہ ایران کی میزائل اور ڈرون فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی اہم لیڈر شپ ختم کی جاچکی،جعلی خبریں دینے والے میڈیا نے اپنی ساکھ متاثر ہوچکی ،جعلی میڈیا کہتا ہے ایران جیت رہا ہے لیکن حقیقت میں وہ بری طرح ہار رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شرکت کو سراہا ہے اور کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا ۔
اسلام آباد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچنے والے ایرانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے سے ملاقات کی ۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر غالیباف کی زیر قیادت وفد میں وزیر خارجہ ایران عباس عراقچی بھی موجود تھے ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات میں شرکت کی ۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ حکام نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں آنے والے امریکی مذاکراتی وفد سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ جنگ بندی کے بعد وزیراعظم کی دعوت پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں دونوں فریقین کے درمیان پائیدار امن اور مستقل جنگ بندی کیلیے مذاکرات ہوں گے۔
وزیراعظم سے امریکی نائب صدر کی ملاقات، مذاکرات پائیدار امن کی جانب اہم قدم قرار
وزیراعظم شہبازشریف سے اسلام آباد میں موجود امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔
امریکی وفد میں اسٹیووٹکوف اور جیرڈکشنر بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ بھی شریک ہوئے۔ دونوں ممالک کے وفود نے مثبت اور تعمیری مذاکرات پر اتفاق کرلیا۔
وزیراعظم نے ایران امریکا وفود کے تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کو سراہا اور مذاکرات کو خطے میں امن کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن کیلئے فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔
یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔ ایران کیساتھ جنگ بندی مذاکرات کےلیے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکا کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ چکا ہے۔
رات گئے امریکا سے مذاکرات کیلئے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اسپیکر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔
امن مذاکرات کی کامیابی سے عالمی معیشت کو فائدہ ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلام آباد امن مذاکرات کی میزبانی پر فخر ہے۔ امن مذاکرات کی کامیابی سے عالمی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کیا، پاکستان، برادر ممالک کی مثبت کوششوں سے امن کا موقع ملا ہے، بد اعتمادی کے بجائے بات چیت کو فروغ دینا ہوگا۔
احسن اقبال نے کہا کہ کشیدگی کے بجائے برداشت اور عقل سے کام لینے کی ضرورت ہے، جنگ پورے خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے، یہ بحران اب صرف خطے تک محدود نہیں رہا، دنیا بھر میں مہنگائی اور معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے، توانائی کی فراہمی متاثر، عالمی مارکیٹس غیر یقینی کا شکار ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جنگ جاری رہی تو مزید لوگ غربت کا شکار ہو سکتے ہیں، اس بحران کا بوجھ عام عوام کو اٹھانا پڑ سکتا ہے، امن مذاکرات کی کامیابی سے عالمی معیشت کو فائدہ ہوگا، یہ مذاکرات لاکھوں خاندانوں کے مستقبل کیلئے اہم ہیں، تاریخ طاقت نہیں، دانشمندی دکھانے والوں کو یاد رکھے گی۔
حماس کا اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم
حماس کی جانب سے اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
حماس کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم اسلام آباد میں جاری مذاکرات کی کامیابی کے منتظر ہیں،مذاکرات کی کامیابی سے مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن و استحکام آئے گا،یہ بات چیت عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کا باعث بنیں گی۔
خیال رہے کہ ایران کیساتھ جنگ بندی مذاکرات کےلیےامریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکا کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ چکا ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈمارشل عاصم منیر نے استقبال کیا۔
امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کررہے ہیں۔ امریکی وفد میں نائب صدرجے ڈی وینس کے علاقہ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔
قبل ازیں رات گئے مذاکرات کیلئےایران کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا،اسپیکر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔













