فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکا اورایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کردیا۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہاہماری خواہش ہے کہ ایران اور امریکا مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز کو کھولیں،امریکا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا چاہتا ہے تو یہ بہت اچھی بات ہے۔
صدرمیکرون نےمزیدکہاہم ایسی کارروائی میں شریک نہیں ہوں گےجس میں طاقت کا استعمال ہو،ہم نے ایک عارضی نوعیت کامشن تشکیل دیا ہےجس پرکام جاری ہے،یہی واحدحل ہےجو مستقل بنیادوں پراس گزرگاہ کوکھول سکتا ہے۔




















