ایران کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈرونز کی نشاندہی کے بعد فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے متعدد مقامات پر مشتبہ ڈرونز دیکھے جانے کے بعد دفاعی نظام نے کارروائی کی۔
دوسری جانب امریکی دفاعی اہلکار نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں، جنگ بندی بدستور برقرار ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ ایران میں فضائی حملے نہیں کیے جا رہے۔
قبل ازیں واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کیلئے تیاری مکمل کرلی، امریکی افواج نےجنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز تبدیل کیں، تیسرا طیارہ بردار جہاز بھی ایران کے قریب پہنچ گیا۔





















