لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھ کر 210 تک پہنچ گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا اے کیو آئی "بہت غیر صحت بخش" درجے میں داخل ہو چکا ہے اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔
ماہرین کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہو چکی ہے، جبکہ بھارت کا شہر دہلی 152 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور کولکتہ 137 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
عالمی درجہ بندی میں جمہوریہ کانگو کا شہر کنشاسا 124 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے، چین کا شہر شنگھائی 117 کے ساتھ پانچویں جبکہ ویتنام کا دارالحکومت ہنوئی 103 اے کیو آئی کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔





















