برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی معمول کی آمدورفت بحال کرنے کی فوری ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ترجمان برطانوی وزیراعظم آفس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو اس وقت ہوئی جب وائٹ ہاؤس میں ایک عشائیے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا اور واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
کیئر اسٹارمر نے صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور خاص طور پر آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کی بحالی کے معاملے پر تفصیلی غور کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ اس آبی گزرگاہ میں رکاوٹوں کے باعث عالمی معیشت متاثر ہورہی ہے اور مہنگائی میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔





















