ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اہلیت پر سوال اٹھا دیا۔
برکس وزرائے خارجہ اجلاس کےدوسرےدن خطاب کرتےہوئےایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات ناگزیرہیں،سلامی کونسل نااہلی کی علامت بن چکی ہے،اسکا سب سے بڑا ثبوت امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پر سلامتی کونسل کی خاموشی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نےبرکس ممالک سے امریکا اور اسرائیل کی مشرقِ وسطیٰ میں جنگی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر کُھل کر مذمت کرنے کا مطالبہ کیا۔





















