ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا ۔
ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران خطے کی صورتحال اور امن کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
اس اہم دورے کا مقصد خطے کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔۔ ملاقاتوں میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عباس عراقچی کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو مختلف دفاعی اور سفارتی بحرانوں کا سامنا ہے، اور پاکستان اس تناظر میں اپنا فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے دورہ پاکستان کا اعلان کیا گیا تھا ، اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا تھا کہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا آغاز کر رہا ہوں، دوروں کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے، ہمارے ہمسایہ ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاوس نے بھی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کر دیاہے ، وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کی جانب سے پیش رفت نظر آرہی ہے،اسٹیووٹکوف اور کشنر ہفتے کی صبح اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے،ضرورت پڑنے پر سب کو پاکستان جانے کیلئے اسٹینڈ بائے رکھا جائے گا،امریکی وفد پاکستان کی ثالثی میں ہونیوالے مذاکرات کیلئے جارہا ہے،پورے مذاکراتی عمل میں پاکستان شاندار اور بہترین ثالث ثابت ہوا ہے۔





















