ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستان کے حوالے کردیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ روز مسودہ پاکستان کے حوالے کیا ، جو کہ پاکستان کے ذریعے امریکہ کو بھجوا دی گئیں ہیں ۔
یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکیہ، مصر، قطر، سعودی عرب، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیئے جس دوران عباس عراقچی نے ہم منصبوں کو بات چیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ 24 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
عباس عراقچی پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عمان گئے اور قیادت سے ملاقاتیں کیں، اس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ روس کے دورے پر گئے ہیں جہاں انہوں نے روسی صدر سے بھی ملاقات کی ۔ ۔
24 اپریل کو ایرانی وفد کے پاکستان سے جانے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی امریکی وفد کے دورے کی منسوخی کا اعلان کیا اور کہا کہ جو بھی مذاکرات ہوں گے وہ فون پر ہو سکتے ہیں ۔






















