پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیے۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں کاسٹ کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں ۔
لازمی پڑھیں۔ مختلف سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے کا سلسلہ جاری
پولنگ سٹیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں، ملک سے بدتمیزی کا کلچر اور گالم گلوچ کے کلچر کاخاتمہ ہوگا۔
قوم کو دیے گئے گالی گلوچ کلچر کا خاتمہ ہوگا لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئینگی مہنگائی کا ان شا اللہ خاتمہ ہوگاپاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کرسیں گے یہی لوگوں کا خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے۔ لوگوں کے اس خواب کو بکھیرا گیاجس سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگیا ہم ان شا… pic.twitter.com/gIqTcHMYJj
— PMLN (@pmln_org) February 8, 2024
نواز شریف کا کہنا تھا کہ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو ، ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیے۔
لازمی پڑھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں ، قربانیاں دے کر ہم آج یہ دن دیکھ رہے ہیں۔