ملک بھر سے مختلف سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی طرف عام انتخابات 2024 کے لئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا گیا ہے۔
صدر مملکت
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ووٹ کاسٹ کیا اور اپنے ووٹ کے جمہوری حق کو استعمال کرنے کی اہم اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں حصہ لینا ایک اسلامی فریضہ اور آئینی ذمہ داری ہے۔
The Islamic Republic of Pakistan has asked for your personal advice through your vote to elect representatives to the National & Provincial Assemblies. It is therefore your Islamic, constitutional and civic responsibility. We as a family reached our polling station, stood in… pic.twitter.com/ngPnj5jaxv
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 8, 2024
شریف فیملی
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں کاسٹ کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بیٹی اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں ۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے این اے 128 میں ووٹ کاسٹ کردیا
— PMLN (@pmln_org) February 8, 2024
#پاکستان_کو_نواز_دو
#EkVariFerSher
#VotePMLN pic.twitter.com/DVvhU4ZIhu
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنا ووٹ این اے 127 میں کاسٹ کیا جبکہ ان کے بیٹے جنید صفدر نے بھی اس موقع پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
لازمی پڑھیں۔ این اے 128، انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کا کیمپ لگوا دیا
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی حلقہ این اے 128 کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
President PML-N Shahbaz Sharif has cast his vote. pic.twitter.com/rY3n42yg1j
— PMLN (@pmln_org) February 8, 2024
مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈی آئی خان ) میں اپنے آبائی گاؤں عبدالخیل میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
مراد علی شاہ
سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون کے پولنگ اسٹیشن واہڑ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اختر افغان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ صوبائی دارالحکومت میں بوائز اسکاؤٹس ہیڈکواٹر کے پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کیا۔
آصفہ زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور عوام سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی۔
ووٹ ایک قومی فریضہ ہے، جسے میں نے تیر کے نشان پر مہر لگا کر ادا کردیا ہے! آئیے آپ بھی اس فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے تیر کے نشان پر مہر لگائیں اور اپنے ووٹ کی طاقت سے بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنائیں۔#MeraVoteTeerKo#چنو_نئی_سوچ_کو pic.twitter.com/EeziVozH2a
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) February 8, 2024
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں آصفہ کا کہنا تھا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے۔
بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج میں اپنا ووٹ ڈالنے آیا ہوں، عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت استعمال کریں، موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، موبائل سروس فوری بحال کی جائے، موبائل سروس کی بندش سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا۔
آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں ووٹ کاسٹ کیا۔
جہانگیر ترین
پیٹرن این چیف استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) جہانگیر ترین نے لودھراں میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرے گھر کا پولنگ اسٹیشن ہے، اپنا ووٹ کاسٹ کرنے آیا ہوں، ووٹ ایک امانت اور طاقت ہے، ووٹ کو ضائع نہیں کرنا، سب لوگ گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل بہترین طریقے سے چل رہا ہے، میری کوشش ہے دونوں حلقوں سے جیتوں، جہاں جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں انشاء اللہ سب جیتیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک مستحکم حکومت کو بننا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہاٸی اسکول کلپانی ڈگر میں ووٹ کاسٹ کیا۔
سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے آبائی حلقے دیر لوئر میں ووٹ کا حق استعمال کیا۔