دفتر خارجہ نے ملک بھر میںکل شیڈول عام انتخابات 2024 سے قبل بڑااقدام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل (8 فروری )افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر ز بند رہیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس( ٹویٹر) پر جاری بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران مکمل سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغانستان اور ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہیں 8 فروری کو کارگو اور پیدل چلنے والوں کے لئے بند رہیں گی۔
To ensure full security during the general elections to be held in Pakistan on 8 Feb 2024, border crossings with Afghanistan and Iran, would remain closed both for cargo and pedestrians. Normal operations would resume on 9 Feb 2024.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) February 7, 2024
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا عام انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد 9 فروری کوایران اور افغانستان کیساتھ بارڈرز پر معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔