نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 3 سال کیلئے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے امکانات کو ظاہر کیا جارہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی منتخب ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لے لیاہے اورکہا جارہاہے کہ جلد ہی بابراعظم ایک مرتبہ پھر سے قومی کرکٹ ٹیم کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے ۔
Babar Azam will become the captain of Pakistan team once again, as per Qadir Khawaja 👀
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 6, 2024
What about Shan Masood and Shaheen Afridi now? 😮 pic.twitter.com/qmWYJi1k7B
سماء نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی ایک مرتبہ پھر سے بابراعظم کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔دوسری جانب یہ امر توجہ طلب ہے کہ ممکنہ طور پر دائریکٹر محمد حفیظ کی نوکری بھی خطرے میں آ گئی ہے ۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی جب چیئرمین منتخب ہونے کے بعد کرکٹ بورڈ پہنچے تو وہاب ریاض نے محمد حفیظ کو نومنتخب چیئرمین سے ملوانے کی کوشش کی لیکن نگران وزیراعلیٰ نے ملاقات میں خاصی دلچسپی نہیں دکھائی ۔
محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور الیکشن کے بعد وہ باقاعدہ طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔