محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے بھی عام انتخابات کیلئے تعلیمی اداروں میں 6 تا 9 فروری چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق اسکولوں میں پولنگ اسٹیشز قائم کئے گئے جبکہ اساتذہ بھی انتخابات کی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے، ایسے میں تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے تمام نجی اور سرکاری اسکول 6 فروری سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ہفتہ اتوار کی تعطیل اور یوم کشمیر کی چھٹی کے باعث بچوں کی تعطیلات 9 روز کی ہوں گی۔