روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 291.76 روپے کی سطح پر آگیا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں جمعہ کو بھی کمی کا رجحان جاری رہا۔ اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 365 فیصد (تقریباً 1.02 روپے) کمی ہوئی جس کے بعد نرخ 291.76 روپے پر آگئے۔
انٹربینک میں ڈالر 5 ستمبر کو 307 روپے 10 پیسے تک پہنچ گیا تھا، ڈالر اب تک بلند ترین سطح سے 15 روپے 34 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کمی کے بعد 295 روپے پر فروخت ہورہا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح سے 38 روپے سستا ہوچکا ہے، 5 ستمبر کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 333 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ نگران وزیر تجارت کی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کی پیشگوئی
نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آپٹما ہاوس میں ایک اعلی سطحی اجلاس اور پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ڈالر کی قیمت 260 روپے تک گر جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس نے ڈالر باہر روک کے رکھے ہوئے ہیں وہ منگوالیں،جس کے پاس کرنسی موجود ہے وہ وائٹ کروالے۔
بڑھتی قیمت کو روکنے کے لیے ڈالر اسمگلنگ کی سخت نگرانی کی جارہی ہے دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔