روپے کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق روپے کی قدر میں1 روپے 13 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی جاری ہے۔ڈالر کی نئی قیمت 292روپے75 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپےدو پیسے کم ہو کر دو سو تیرانوے روپے اٹھاسی پیسے کا ہوا تھا۔
ضرور پڑھیں:پاکستان سے صرف امیروں سے مزید ٹیکس وصول کرنے کا کہہ رہے ہیں،آئی ایم ایف
اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کا اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کےلئے کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف امیروں سے مزید ٹیکس وصول کریں اور غریب عوام کو تحفظ دیں پاکستانی عوام بھی یہی چاہتی ہے۔