نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ہے۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں کا اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں معاشی تعاون اور استحکام کےلئے کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
Very good meeting with Pakistan’s PM @anwaar_kakar today on 🇵🇰’s economic prospects. We agreed on the vital need for strong policies to ensure stability, foster sustainable and inclusive growth, prioritize revenue collection, and protection for the most vulnerable in Pakistan. pic.twitter.com/YkVpju4UqY
— Kristalina Georgieva (@KGeorgieva) September 20, 2023
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف امیروں سے مزید ٹیکس وصول کریں اور غریب عوام کو تحفظ دیں پاکستانی عوام بھی یہی چاہتی ہے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سربراہان مملکت سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نیویارک میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پائیدار ترقی کے لئے تعاون اور پولیو کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی گئی۔
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar met Mr. Bill Gates, co-chair of the Bill & Melinda Gates Foundation, to discuss polio eradication, gender equality, nutrition, and financial inclusion, on the sidelines of the United Nations General Assembly Session in New York, USA,… pic.twitter.com/D7PEukV04u
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 20, 2023