وفاقی دارالحکومت میں سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی تعداد 1127 تک پہنچ گئی ہے۔
اسلام آباد میں قتل کی وارداتوں میں ملوث اشتہاریوں کی تعداد509 اور دہشت گردی کے مقدمات میں 42ہوگئی ہے۔
ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد کی تعداد 88 اور راہزنی کے239 اشتہاری بھی گرفتار نہ ہو سکے۔
اسلام آباد پولیس بچوں اور خواتین سے زیادتی کے 30 اشتہاری ملزمان کو بھی پکڑنے میں ناکام ہے۔
صدر زون پولیس اشتہاریوں کو پکڑنے میں سب سے زیادہ سست قراردے دی گئی ہے
صدر زون میں اشتہاریوں کی تعداد 323 جس میں قتل کے ایک 127 اور دہشتگردی کے 17 ملزمان شامل ہیں۔