مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء دانیال عزیز کو شکر گڑھ میں انتخابی جلسہ کرنے سے روک دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے کہا کہ بغیر اجازت جلسہ نہیں کرسکتے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
شکر گڑھ پولیس اور انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا، پولیس نے جلسہ گاہ کا اسٹیج اور کرسیاں ہٹادیں جبکہ لائٹیں بند کرادیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ بغیر اجازت کے کیا جارہا تھا، امن و امان کے پیش نظر انتخابی جلسے کیلئے اجازت نامہ ضروری ہے۔
آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے دانیال عزیز ساتھیوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے کہا کہ بغیر اجازت جلسہ نہیں کرسکتے، ہم اجازت لیکر کل دوبارہ جلسہ کریں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔