پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے امید لگالی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے سپریم کورٹ پر عدم اعتماد نہیں کیا، اب ساری امیدیں عدالت سے ہی لگا رکھی ہیں، سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی سے نشان لے لیا گیا لیکن ہمارے ووٹرز، سپورٹرز اور پارٹی عہدیداران حوصلہ نہ ہاریں، 8 فرروی کی تیاری کریں، ہم الیکشن کے بائیکاٹ کی طرف نہیں جائیں گے، کوشش ہے اپنے امیدواروں کی مکمل لسٹ آج اپل لوڈ کردیں۔
انہوں نے کہا ہم نے سپریم کورٹ پر عدم اعتماد نہیں کیا، شکوہ شکایت سپریم کورٹ سے ہی کرنا ہے، ہم نے ساری امیدیں عدالت سے ہی لگا رکھی ہیں، سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے بلوچستان میں ایران کی اشتعال انگیزی پر کہا کہ ایران کو وہ جواب دینا چاہئے جو کوئی بھی خود مختار ملک دیتا ہے۔