ایران سے رہائی پانے والےدوہری شہریت رکھنے والے پانچ امریکی شہری براستہ قطرامریکا پہنچ گئے۔
امریکی میڈیا نےتصدیق کرتے ہوئے صرف یہ بتایا کہ ایران سے رہائی پانے والے ان پانچ امریکیوں کو لے کر طیارہ امریکی سرزمین پر اُتر گیاہے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایران کی جانب سے رہا کئے گئے امریکی شہریوں کے ساتھ خاندان کے 2 افراد اور قطر کے تہران میں سفیر بھی دوحہ روانہ ہوئے تھے۔
یہ بھی پرھیں :۔ ایران نے 5 امریکی شہریوں کو رہا کردیا
بعدازاں ایرانی میڈیا نے تصدیق کی تھی کہ رہا ہونیوالے امریکی شہری قطری دارالحکومت دوحہ پہنچ چکے ہیں۔رہا ہونے والے پانچ امریکیوں میں ایران اور امریکا کی دُہری شہریت کے حامل 51 سالہ سیامک نمازی، 59 سالہ عماد شرقی اور 67 سالہ ماہر ماحولیات مراد طاہباز بھی شامل ہیں،جبکہ پانچ ایرانی قیدیوں میں سے دو وطن واپسی کے لیے دوحہ پہنچے تھے جبکہ تین ایرانیوں نے امریکا سے آبائی وطن نہ لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ قطر کی ثالثی میں ہونیوالے معاہدے کے نتیجے میں امریکا نے ایران کےجنوبی کوریا میں منجمد 6 ارب ڈالر کے اثاثے بھی جاری کردیئے ہیں۔
یہ بھی پرھیں :۔ امریکا کی جانب سے ایران کے 6 ارب ڈالرز کے اثاثے بحال
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نےگزشتہ روز ایک بیان میں قیدیوں کی وطن واپسی کا خیر مقدم کیا جبکہ امریکی انتظامیہ نے ایران کیخلاف نئی امریکی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم خطے میں ایران کے اشتعال انگیز اقدامات کے جواب میں قدغنیں عائد کرتے رہیں گے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شریک ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی قیدیوں کی رہائی کوانسانی ہمدردی پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔