امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے غزہ میں شہریوں کو مزید نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے اور امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم اورصدرسے ملاقات کی۔ا ور انہیں عرب رہنماؤں سے ہونیوالی ملاقاتوں سے آگاہ کیا، غزہ جنگ اور یرغمالیوں سے متعلق بات چیت کی۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ میں شہریوں کو مزید نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے،اورامداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
ملاقات میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے پر اپنے ملک کے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز اور سفاکانہ‘ قرار دیا۔
صدر اسحاق ہرتصوغ کا کہنا تھا کہ یہ عجیب ہے کہ ان کے ملک پر غزہ جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی کارروائیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔