امریکی سفارتخانے کے قائمقام ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، آزادانہ و منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک امریکا تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر بھی بات چیت بھی ہوئی جبکہ امریکا پاکستان "گرین الائنس" کے فریم ورک کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی زرداری ہاؤس آمد
— PPP Digital Central Punjab (@PPCentralPunjab) January 8, 2024
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے حوالے سے بات چیت
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور… pic.twitter.com/0RZAlGqMNq
واضح رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں انتخابات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔