ایکس (ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے جعلی اکاؤنٹ سے نمنٹنے کیلئے ایکس کے استعمال پر ماہانہ فیس چارج کرنے کا عندیہ دے دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں ایلون مسک نے کہا کہ باٹس اور اصلی اکاؤنٹ میں تمیز کرنے کا اس سے بہتر طریقہ نہیں ہے کہ ایکس پر اکاؤنٹ بنانے والوں سے فیس لی جائے۔
ایلون مسک کا مزید کہنا ہے کہ فیس زیادہ نہیں ہوگی لیکن ہر صارف کو وہ ماہانہ فیس دینا پڑے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکس (ٹوئٹر) کی فیس ہر ملک کیلئے الگ الگ ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے کمپنی کا چارج سنبھالنے کے بعد ویریفائیڈ اکاؤنٹس (بلیو ٹکس) کیلئے بھی فیس لاگو کردی تھی۔