28 فروری کوآسمان پرایک ساتھ چھ سیارے جلوہ گرہوں گے،ماہرین فلکیات کہتےہیں موسم صاف ہوا تو آسمان پردلکش نظارہ دیکھا جاسکےگا۔
ماہرفلکیات ڈاکٹرجاوید اقبال کےمطابق 28 فروری کو چھ سیارے مرکری، وینس، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون کی شاندارپلانیٹری پریڈ ہوگی ۔۔
سورج غروب ہونےکے 30 منٹ بعد یہ دلکش نظارہ دیکھا جاسکےگا،ماہرفلکیات کےمطابق عطارد،زہرہ،زحل اور مشتری انسانی آنکھ سےجبکہ یورینس اور نیپچون کو دوربین یا ٹیلی اسکوپ سےدیکھا جاسکےگا۔





















