سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی کابل میں افغانستان کے نائب وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں، جس میں پاک افغان تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان اپنے وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے، جہاں طالبان حکومت کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کو دعوت دی تھی، جس پر وہ کابل آئے۔
رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر سے ملاقات کی، جس میں پاک افغان تعلقات اور اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔