اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جے ڈی اے کی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی کمپنی کے نادہندہ ہونے کی تصدیق کردی۔
مرکزی بینک کے مطابق فہمیدہ مرزا نادہندہ نہیں بلکہ انکی کمپنی نادہندہ ہے،خط یکم جنوری کو عام تعطیل والے دن جاری کیا گیا، جس میںان کی کمپنی پر 21 کروڑ روپے کے بینک ڈیفالٹر ہونے کا اعتراض دائر کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بینک ڈیفالٹر ہونے کے اعتراض کے باعث ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ شخصیت نے بینک سے اس خط کے اجراء میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ فہمیدہ مرزا کی جانب سے اس معاملے پر سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔