پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینئر نائب صدر اور قانونی ٹیم کے ممبر شیر افضل مروت کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا۔
جمعرات کے روز تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو لاہور ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا اور بعدازاں پولیس انہیں گاڑی میں لے کر روانہ ہوگئی۔
پولیس کو کارروائی کے دوران وکلاء کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم، اہلکار شیر افضل کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ان کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے ان کی ٹیم کی جانب سے گرفتاری کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
شیر افضل مروت کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا۔
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) December 14, 2023
لاہور پولیس کے مطابق شیر افضل مروت کو نقص امن کا باعث بننے پر گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تین ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
شیر افضل مروت کی 30 روز نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔