اسلام آباد ہائیکورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر چالیس فیصد اضافی ٹیکس معطل کرنے کے حکومت میں چھبیس جنوری تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر چالیس فیصد اضافی ٹیکس کے خلاف جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سماعت کی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اضافی ٹیکس کا ایس آر او معطل کررکھا ہے ۔ ایف بی آر اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کااطلاق معطل
دوران سماعت وکیل ایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ کراچی کی درخواستیں اسلام آباد میں نہیں سنی جاسکتیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی یہی موقف اختیار کیا۔
عدالت نے اعتراض مسترد کردیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دئیے کہ تفصیلی آرڈرمیں کراچی کی درخواستیں سننےکی وجوہات جاری کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اضافی ٹیکس اطلاق معطلی کے حکم میں چھبیس جنوری تک توسیع کردی۔