اسلام آباد ہائیکورٹ نےبینکوں کی ونڈ فال آمدن پر چالیس فیصد اضافی ٹیکس کااطلاق معطل کردیا ہے ۔
عدالت عالیہ اسلام آبادکے جسٹس سرداراعجازخان نے فیڈرل بورڈآف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کے اطلاق کےایس آر اور کیخلاف عسکری بینک کی درخواست پر سماعت کی۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےبینکوں کی ونڈ فال آمدن پر 40 فیصد اضافی ٹیکس کااطلاق معطل کردیا،جسٹس سرداراعجازخان نے ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے اطلاق سے متعلق ایف بی آرکا ایس آراومعطل کرنےکا تحریری حکم جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔بینکوں کےغیرمعمولی منافع یا آمدنی پر40 فیصد ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری
عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ درخواست گزارکےوکیل کےمطابق نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرناضروری ہے،وکیل کے مطابق ٹیکسیشن معاملات نگران حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عسکری بینک کی جانب سے دائر درخواست پر مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آ) نے خارجی عوامل کے سبب بینکوں کےغیرمعمولی منافع یا آمدنی پرچالیس فیصد ٹیکس عائد کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بینکوں کو ونڈ فال پرافٹ پر اضافی ٹیکس تیس نومبر تک ادا کرنا ہوگا ، حکومت کو پینتیس ارب روپے تک اضافی آمدن حاصل ہونے کا امکان تھا ۔