محکمہ ایکسائز پنجاب کےافسروں نے خواجہ سرائوں کے ذریعے ٹیکس وصولی مہم سےانکارکردیا۔افسران کاکہناہےکہ آئندہ خواجہ سرا بلائے توکام نہیں کریں گے۔ٹیکس وصولی کیلئے محکمہ ایکسائز نے ٹرانس جینڈر کی خدمات حاصل کی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کی خواجہ سرائوں کے ذریعے ٹیکس وصولی مہم ناکام ہوگئی،ایکسائز افسروں نے خواجہ سرائوں کےساتھ کام کرنے سے انکار کر دیاآئندہ خواجہ سرا بلائے تو موٹر برانچ سے تبادلہ کرا لیں گے، افسروں نے ڈائریکٹر ایکسائز کو آیڈیو پیغام کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔
محکمہ ایکسائز پنجاب کےافسروں کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان والے کیا کہیں گے ہم خواجہ سرائوں کے ساتھ کام کرتے ہیں ڈائریکٹر موٹر برانچ نے ٹوکن ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سرائوں کی خدمات لی تھیںخواجہ سرائوں کوبھیک مانگنے سے بچانے کے لئے ساتھ رکھا۔