ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مختلف مقامات پر آندھی،تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔
آج خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد،بالائی پنجاب ،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔