پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف انشاء اللہ بے خوف ہو کر کھیلیں گے ، وہ کسی ایک فارمیٹ نہیں بلکہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے سپلیشسٹ بننا چاہتے ہیں، آسٹریلیا میں تیز کرکٹ ہوتی ہے اس لئے وہ دورہ آسٹریلیا کے لئے پرجوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ بابر اعظم اور رضوان کی ٹریننگ کیمپ سے دلچسپ ویڈیو وائرل
دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ ٹریننگ کیمپ کے آخری روز میڈیا ٹاک کے دوران صائم ایوب کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی موقع ملے اپنی ٹیم کو کامیابی دلاؤں اور ٹیم کو فائدہ پہنچانے والی اننگز کھلیوں، کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میچ ونر کھلاڑی ثابت ہوں۔
نوجوان بیٹر کا کہنا تھا دورہ آسٹریلیا کے لئے ہماری تیاری اچھی ہے، ہم نے وہی چیزیں ذہن میں رکھی ہوئی ہیں جو ہمارے کام آنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ محمد رضوان کا عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر رد عمل سامنے آگیا
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اپروچ ہمیشہ بے خوف رہنی چاہیے لیکن بعض دفعہ کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے، میچ میں مومینٹم تبدیل ہوتا رہتا ہے، کبھی باؤلر کی سائیڈ پر اور کبھی بیٹر کی سائیڈ پر آتا ہے تو اس حساب سے ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ "اسے ٹائم آوٹ قرار دیا جائے "ٹریننگ کیمپ کے دوران سرفراز احمد اور سعود شکیل کی دلچسپ ویڈیو وائرل
صائم ایوب کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف انشاء اللہ بے خوف ہو کر کھیلیں گے اور اچھے نتائج ملیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ آسٹریلیا میں کھیلنے سے زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ وہاں فاسٹ کرکٹ ہوتی ہے، جب آپ اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلتے ہیں تو آپ کو ایک چیلنج ملتا ہے اور اس چیلنج سے ہماری گروتھ بھی ہوتی ہے تو اس وجہ سے دورہ آسٹریلیا کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔