آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج راولپنڈ میں 4 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیاہے لیکن اس دوران نہایت دلچسپ ویڈیوز صارفین کی توجہ کا مرکز رہیں ۔
ٹریننگ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے خوب ہلہ گلہ بھی کیا ، اسی طرح کی ایک اور انتہائی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہی جس میں سارے کھلاڑی ایمپائر کے قریب پچ پر کھڑے ہیں جبکہ سعود شکیل بیٹ اٹھائے بھاگتے ہوئے کریز کی جانب آرہے ہیں ۔
اس ویڈیو کی کہانی یہ ہے کہ سعود شکیل وکٹ پر پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہو گئے تو سرفراز نے انہیں تنگ کرنے کیلئے ایمپائر سے سعود شکیل کو ٹائم آوٹ قرار دینے کی اپیل کر دی ، جب یہ منظر سعود شکیل نے دیکھا تو وہ دوڑتے ہوئے پچ کی جانب آئے اور کریز پر کھڑے ہو گئے، جبکہ دیگر کھلاڑی قہقہے لگاتے ہوئے ہنستے رہے۔
Sarfaraz Ahmed appealed for timed out dismissal as Saud Shakeel was late to come out. And then Saud came running like Usain Bolt 😂😂😂♥️
— Farid Khan (@_FaridKhan) November 26, 2023
The Shakib Al Hasan effect 🙈 #AUSvPAK pic.twitter.com/usDA2quZbQ
اس سے قبل بابراعظم اور سعود شکیل کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں سابق کپتان انہیں شاندار کیچ پکڑنے پر ' چھوٹا ڈان' کے خطاب سے نوازتے ہیں ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا جب ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے اینجلیو میتھیوز کو ٹائم آوٹ کروایا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کیئے جانے والے اس فیصلے کے باعث شکیب الحسن اور دیگر ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بیٹسمین کے پچ پر آنے کیلئے آئی سی سی رولز کے مطابق دو منٹ دیئے گئے اور اگر اس سے زیادہ دیر ہو جائے تو کپتان ٹائم آوٹ کی اپیل کر سکتا ہے لیکن تاریخ میں کبھی کسی نے یہ نہیں کی اور پہلی مرتبہ شکیب الحسن کی جانب سے کی گئی ۔