پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس کو مثبت پیشرفت قرار دیدیا ہے اور کہا کہ اجلاس میں اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور بعض اہم فیصلے بھی ہوئے ہیں۔اجلاس میں علامہ راجا ناصر عباس اور محمود اچکزئی نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کہا کہ شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کوغلط انداز دیا گیا، بانی کی صحت ، پارٹی امور اور تحریک سے متعلق باتیں اندرونی ہوتی ہیں ، ایسی چیزوں کو تصدیق کے بغیر آگے نہیں پھیلانا چاہیے۔





















