ترکیہ کے جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو پاکستان کے دورے پر جنرل ہیڈ کوارٹرز پہنچے، جہاں انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ دوطرفہ دفاعی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ ملاقات میں پاک ترک تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، فریقین نے قریبی رابطوں کو برقرار رکھنے اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی، چیف آف ڈیفنس فورسز نے ترک مسلح افواج کی حمایت اور تعاون کو سراہا۔
فیلڈمارشل نے دوطرفہ عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ جنرل سیلکوک بیرکتاراوغلو نے پرتپاک استقبال پر فیلڈمارشل سے اظہار تشکر کیا۔
ترکیہ کے جنرل اسٹاف کے سربراہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ ترک جنرل کا تربیت،مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔





















