امریکی سفارتخانے کی ترجمان کین ہیرلسن نے امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک اور مثبت اور نتیجہ خیز ہفتے کا جائزہ پیش کیا ہے۔
اسلام آباد میں “فریڈم 250: دی انٹرپرینیورز روڈ میپ” کے عنوان سے اسپیکر سیریز کا آغاز کیا گیا، جس میں برٹن اسنو بورڈز کی شریک بانی اور چیئر ڈونا کارپنٹر نے امریکی ایکسچینج الومنا اور ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان کے ساتھ مکالمہ کیا۔
اس موقع پر پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر ایک نیا ایجوکیشن ورکنگ گروپ بھی قائم کیا گیا، جس کا مقصد ووکیشنل اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ 2025 کے انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام (IVLP) کے الومنی سے ملاقات کی گئی، جنہوں نے توانائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر شعبوں میں امریکی ماہرین سے حاصل کیے گئے تجربات شیئر کیے۔
This week, we deepened U.S.-Pakistan ties through economic engagement, innovation, and education. From Islamabad to Karachi, Peshawar, Punjab, and Sindh, our diplomatic engagements are strengthening security and prosperity for Americans and Pakistanis day by day. Take a look at… pic.twitter.com/fcrD9exakU
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) January 30, 2026
کراچی میں امریکی قونصل جنرل گڈمین نے انگریزی ایکسس پروگرام کے 200 طلبہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ یہ پروگرام نوجوانوں کی انگریزی مہارت کو بہتر بنا کر معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے، جس سے دونوں ممالک مستفید ہو رہے ہیں۔
پشاور میں قونصل جنرل ایکرٹ اور قونصل خانے کی یوتھ کونسل کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ای کامرس، انٹرپرینیورشپ اور ای گیمنگ میں امریکی جدت کے ذریعے پاکستان اور امریکا میں خوشحالی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب میں قونصل جنرل سینڈرز نے امریکا کے تعاون سے یونیسف کے فلڈ ریلیف منصوبے کا دورہ کیا، تاریخی گھنٹہ گھر کی بحالی کے امریکی فنڈ سے مکمل ہونے والے منصوبے کا افتتاح کیا، 450 انگریزی ایکسس گریجویٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امریکی ایکسچینج الومنی سے ملاقات کی جو اپنی کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لا رہے ہیں۔
ادھر امریکی ناظم الامور شارجے بیکر نے سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی رہنماؤں سے ملاقات، زرعی و کاروباری برادری سے تبادلہ خیال اور مقامی ثقافتی روایات کا مشاہدہ کیا۔
ترجمان کے مطابق یہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے لیے ایک اور متاثر کن ہفتہ رہا، جس میں دونوں ممالک نے امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے تناظر میں باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط کیا۔





















