سانحہ بھاٹی گیٹ میں تحقیقات کے سلسلے میں انویسٹیگیشن پولیس نے مزید دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کنٹریکٹر عثمان یاسین اور سلمان ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان سے واقعے سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔ مقدمے میں پہلے سے نامزد تین ملزمان کو پولیس پہلے ہی حراست میں لے چکی ہے۔
اس کے ساتھ اب تک اس واقعے میں مجموعی طور پر پانچ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔






















