پاکستان میں فی تولہ سونا تاریخ میں پہلی بار پونے 6 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا۔
سونے اورچاندی کی قیمت عالمی وملکی منڈیوں میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچی، مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت 21200 روپے کےریکارڈ اضافے سے 572862 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔
دس گرام سونے کےبھائو 18175 روپے کے ریکارڈ اضافے سے491136 روپےکی بلند ترین سطح پرجا پہنچے، چاندی کی فی تولہ قیمت 264 روپے بڑھکر 12175 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا ایک دن میں212 ڈالرمہنگا ہوکر 5505 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔




















