لاہور ہائیکورٹ نے ہراسانی سے متعلق گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعوی کا فیصلہ 30دن میں کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے میشا شفیع کو ہتک عزت کے دعوی پر بیان دینے سے روکنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں گلوکارعلی ظفر ہتک عزت کیس کے حوالے سے سماعت ہوئی ، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نےمیشاشفیع کوکیس کےحتمی فیصلے تک بیان دینےسےدرست روکا، اظہاررائےکےمعاملےپرعدالت بڑااحتیاط برتتی ہے۔
فیصلے کے مطابق جب اچھی شہرت کا حامل شخص دعوی کرے کہ اس پر جھوٹے الزامات عائد ہوئے اور ان کو بار بار پھیلایا جارہا ہے ، اس صورت میں عدالت کے پاس اختیار ہے وہ حتمی فیصلے تک بیان سے روک سکتی ہے ، میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ہتک عزت کے معاملے پر حکم امتناعی نہیں دیا جاسکتا یہ درست نہیں ہے ، ٹرائل کورٹ نے میشا شفیع کو ہتک عزت کے کیس پر بیان دینے سے روک تھا ، ادکارہ میشا شفیع نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔





















