بالی ووڈ فلم دھرندر کے اداکار ندیم خان کو 10 سال تک اپنی گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملازمہ نے بتایا ہے کہ وہ 2015 میں ندیم خان کے گھر کام کرنے آئیں، متاثرہ خاتون کے مطابق اداکار نے شادی کا وعدہ کیا، جس کی بنیاد پر ان کے درمیان جسمانی تعلقات قائم ہوئے اور جب اداکار نے وعدہ پورا کرنے سے انکار کیا تو خاتون نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اپنایا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ چونکہ مبینہ جسمانی تعلقات سب سے پہلے شکایت کنندہ کے گھر میں مالوَانی پولیس کے دائرہ اختیار میں ہوئے اس لیے ورسووا پولیس نے زیرو ایف آئی آر کی بنیاد پر کیس مالوَانی پولیس کو منتقل کیا ہے۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔





















