دو روز سے مسلسل اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 سو روپے کی کمی کے بعد قیمت 5 لاکھ 30 ہزار 562 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ دس گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1286 روپے کمی کے بعد قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 871 روپے ہوگئی۔
جبکہ چاندی کی قیمت میں آج بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، 212 روپے اضافے کے بعد قیمت 11 ہزار 640 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس قیمت 5082 ڈالر ہوگئی۔




















