فیروزوالا سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں تھانہ فیروز والا کے علاقہ میں سسرالیوں نے ثناء نامی خاتون کو مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی ۔
فیروزوالا کے علاقہ حیدر روڈ پر مبینہ طور پر ساس سسر نے مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر بہو کو اگ لگا دی ، ثناء نامی خاتون کی شادی سات ماہ قبل مصطفی نامی شخص سے ہوئی تھی۔ ساس اور سسر آگ لگانے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ اہل محلہ نے خاتون کا شور سن کر اکٹھے ہوئے۔ اہل محلہ نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی۔ ریسکیو کے مطابق خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا جسے تشویش ناک حالت میں میو ہسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔





















