فافن نے صوبوں میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن کی سہولیات کی دستیابی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں کہا گیاہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی رسائی میں نمایاں اضافہ جبکہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی دستیابی میں کمی ہوئی، 2018-19 کے بعد گھریلو سطح پر کمپیوٹرکی دستیابی میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
فافن رپورٹ کے مطابق موبائل یا اسمارٹ فون رکھنے والوں کی شرح 45 فیصد سے بڑھ کر 50 فیصد ہو گئی، گھریلو سطح پر انٹرنیٹ کی دستیابی 34 فیصد سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی، پنجاب اور سندھ میں 15 فیصد گھروں میں کمپیوٹر موجودہیں، کے پی میں 13فیصد،بلوچستان میں صرف 6 فیصد گھروں میں کمپیوٹر موجودہیں، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ افراد کے پاس ذاتی موبائل فون ہیں، خیبرپخوامیں51 فیصد افراد کے پاس موبائل فون موجودہیں، پنجاب اور سندھ میں50 فیصد،بلوچستان میں 42 فیصد افراد کے پاس موبائل فونزہیں، خیبرپختوا میں77 فیصد گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے، پنجاب اور بلوچستان میں69 فیصد، سندھ میں 67 فیصد گھروں میں انٹرنیٹ موجود ہے۔





















