لاہورشرقپورروڈ پرواقع میرج ہال میں شادی کی تقریب کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے زیورات چوری کرلئے گئے۔کم عمرچور کی واردات کلوزسرکٹ کیمروں نے ریکارڈ کرلی۔
پولیس کے مطابق واردات شرقپور روڈ پر واقع میرج ہال میں گزشتہ رات ہوئی۔ بارات آنے کے بعد سوٹ پینٹ میں ملبوس کم عمرلڑکا شادی ہال میں داخل ہوا۔ مہمانوں کے درمیان سے گزرکراسٹیج کے قریب گیا اور قیمتی زیورات کا سیٹ چوری کرکےفرارہوگیا۔ ہال میں موجود ایک شخص چورکو پکڑنے کیلئے اس کے پیچھے بھی بھاگا لیکن ملزم باہرکھڑی سفید گاڑی میں بیٹھ کرفرارہوا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی باہرکھڑی گاڑی میں موجود تھا۔کلوزسرکٹ فوٹیج کی مدد سے شناخت کی کوشش جاری ہے ملزم کو جلدگرفتار کرلیا جائیگا۔




















