گیسٹ ہاؤس میں شمیم کے کردار سے شہرت پانےوالے اداکار خالد حفیظ انتقال کرگئے۔
مرحوم اداکار کی نماز جنازہ نماز عصر کے بعد ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی،وہ پی ٹی وی کے ڈرامہ گیسٹ ہاؤس میں شمیم صاحب کے کردار سے مشہور ہوئے، اس ڈرامے کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
گیسٹ ہاؤس اپنے دور میں نہ صرف بے پناہ مقبول ہوا بلکہ اس نے ٹی وی ڈرامہ نگاری میں نئے معیار قائم کیے، اسی ڈرامے سے افضل خان (جان ریمبو) بھی مشہور ہوئے تھے۔





















