ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران محمدبن سلمان کا کہناتھا کہ ریاض ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا کشیدگی کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہناتھا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی قانون کے تحت جنگ روکنے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے، اسلامی ممالک میں اتحاد اور یکجہتی خطے میں استحکام کے لیے ضروری ہے، علاقائی عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ، خطے کی سلامتی کو متاثرکرنیوالی سیاسی کارروائیوں سے خبردار رہنا چاہیے، خطے میں پائیدارامن کے خواہاں ہیں۔
محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ ریاض نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا کشیدگی کو مسترد کردیا، علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔




















