غزہ کے انتظامی امور سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،حماس نے سویلین اہلکاروں کو عبوری انتظامی کمیٹی سے تعاون کی ہدایات جاری کر دی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس دس ہزار اہلکاروں کو غزہ کی پولیس فورس میں شامل کروانے کی خواہشمند ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس اقدام کی مخالفت کا امکان ہے۔
اس وقت حماس کی حکومت میں 40 ہزار سے زائد ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں،جنہیں نئی انتظامیہ میں برقرار رکھنے کے لیے حماس سرگرم ہے،حماس کے ترجمان حازم قاسم نےکہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کو فارغ کرنے سے افراتفری پھیلنے کا خدشہ ہے۔





















