شوبز انڈسٹری کے اداکار عمر عالم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اداکارعمر عالم کا نکاح فضا مسرور سے ہوا،نکاح کی تقریب سادہ مگر پُروقار رہی،جس میں محدود تعداد میں اہلِ خانہ اور قریبی دوست شریک ہوئے۔
نکاح کےموقع پرعمر عالم نےہلکے آسمانی رنگ کا لباس زیب تن کیا،جبکہ دلہن فضا مسرورگلابی رنگ کے عروسی جوڑےمیں ملبوس نظر آئیں۔
View this post on Instagram
اداکار کے نکاح کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں،جہاں شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ عمر عالم نے اپنی اہلیہ فضا مسرور کو ایک فضائی سفر کے دوران منفرد انداز میں جہاز میں پروپوز کیا تھا





















