سانحہ گل پلازہ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کردی گئی۔
کمشنرکراچی کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لے کر کمیٹی مزید کارروائی اورلائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے،48 سیمپلزمیں سے 16 لاشوں اور باقیات کی ڈی این اے سے شناخت ہوچکی،ایس بی سی اے حکام کہتے ہیں عمارت کا معائنہ کرنے میں ایک ہفتےسے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نےعمارت کو رکاوٹیں لگاکر سیل کردیا،لیکن گل پلازہ کومنہدم کرنےکی کارروائی گیارہویں روز بھی شروع نہ ہوئی،ایس بی سی اے حکام کےمطابق عمارت کامعائنہ کرنےمیں ہفتےسے زائد کا وقت لگ سکتا ہے،ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نےبتایا کہ مزید فیصلہ صوبائی حکومت اور ایس بی سی اے کرے گی۔






















